عراقچی کا ہنگامی دورہ پاکستان،تحریری شرائط پیش کیں، ایرانی خبر ایجنسی کا دعویٰ

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے دورہ اسلام آباد کے دوران امریکا کے لیے ایران کی تحریری شرائط پاکستان کو پیش کردی ہیں۔

ایرانی خبرایجنسی کا کہنا ہے ایران کی پیش کردہ تحریری شرائط میں ایران نے اپنے جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز سے متعلق اپنی سرخ لکیریں واضح طور پر بیان کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے آبنائے ہرمز کے نئےضابطے، ناکہ بندی کے خاتمے، معاوضے اور عدم جارحیت پربات کی۔

خیال رہے کہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی مختصر دورے کے بعد پاکستان سے روس روانہ ہوگئے۔

عباس عراقچی نےمختصر دورے میں پاکستانی سیاسی اور عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، انہوں نے 24 گھنٹوں کے دوران 2 مرتبہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: فائرنگ کے واقعے پر صدر ٹرمپ کا ردعمل اور ایران جنگ کے حوالے سے اہم بیان

اس دوران انہوں نے مسقط کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے عمان کے سلطان سے ملاقات کی، اس دوران انہوں نے سعودی اور قطری وزرائے خارجہ سے بھی فون پر گفتگو کی۔

یاد رپے کہ پاکستان امریکا ایران کے مابین معاہدے کیلئے کوشاں ہے اور سفارتکاری کے ذریعے جنگ رکوانے کےبعد امن معاہدے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

Scroll to Top