اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں جڑواں شہروں میں ٹریفک بحال کرنے کا اعلان کردیا ۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ہرقسم کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو شہر میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق میں شکست،مودی سفارتی محاذ بھی کھو چکا،خواجہ آصف کی کڑی تنقید
شہر بھر میں فیض آباد کے علاوہ تمام بس اڈے بھی کھول دئیے گئے ہیں جبکہ فیض آباد بس ٹرمینل کو تاحکم ثانی بند رکھا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ نے دارالحکومت میں کفایت شعاری مہم کے تحت کاروباری اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کفایت شعاری مہم کے تحت نظر ثانی شدہ اوقات کار کا اطلاق 23 اپریل سے ہوتا ہے، اسلام آباد میں تمام دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے
مزید یہ بھی پڑھیں:سرینگر : کشمیری شہری کا پاکستانی عسکری قیادت کیلئے محبت بھرا پیغام
تاہم فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور ڈیری شاپس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ ریستوراں، تندور، گروسری اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 10 بجے تک بند کرنے کا حکم
ہوم ڈیلیوری اور ٹیک وے سروسز پر وقت کی کوئی پابندی نہیں ہوگی، شادی ہالز، مارکیز اور تقریب کے مقامات بھی رات 10 بجے بند کرنا ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ: عالمی یوم ملیریا، سردار نجیب ،ڈاکٹر ساجد بخاری کی قیادت میں واک کا اہتمام
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کھیلوں کی سہولت، کلبز اور جمز کیلیے بھی رات 10 بجے کا وقت مقرر کر دیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نئے کاروباری اوقات اگلے احکامات تک نافذ العمل رہیں گے، عوام اور تاجر برادری سے احکامات پر عملدرآمد کی اپیل کرتے ہیں۔




