سرینگر : کشمیری شہری کا پاکستانی عسکری قیادت کیلئے محبت بھرا پیغام

سرینگر (کشمیر ڈیجیٹل)مقبوضہ کشمیر سے کشمیری نوجوان نے معرکہ حق کی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستانی عسکری قیادت کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔

کشمیری نوجوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کےشہریوں نے پہلگام فالس فلیگ سے متعلق مودی سرکار کا گمراہ کن بیانیہ واضح طور پر مسترد کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پیٹرول پر لیوی میں بھی 26 روپے ، 77 پیسے اضافے کا اعلان

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی جائے وقوعہ سے ویڈیو پیغام میں کشمیری نوجوان کا کہنا تھا کہ پہلگام یہ وہ جگہ ہے جہاں سے ایک سال قبل مودی کی ذلت کا آغاز ہوا تھا۔

نوجوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پہلگام وہی جگہ ہے جہاں سے بھارت کا غرور خاک میں ملا، پہلگام فالس فلیگ کے بعد سینکڑوں کشمیریوں کو گرفتار اور کئی کو جعلی ان کاونٹرز میں شہید کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ن لیگ ہماری فکر چھوڑے،آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی، چوہدری اخلاق

کشمیری نوجوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی اور ایک سال مکمل ہونے پر ہم پاکستانی فوج اور اس کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔۔

پاکستانی عسکری قیادت نے جس طرح بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، پوری دنیا اس کی گواہ ہے تاہم ایک سال گزرنے کے بعد بھی گودی میڈیا تباہ شدہ رافیل طیاروں اور فوجی ہیڈکوارٹرز کو یاد کرکے رو رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سپیکر گلگت بلتستان نذیر احمد ایڈووکیٹ کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

ماہرین کے مطابق پہلگام سے کشمیری نوجوان نے پاکستانی عسکری قیادت کے لیے والہانہ پیغام دیکر گمراہ کن بھارتی بیانیہ کو یکسرمسترد کردیا، جبکہ پہلگام فالس فلیگ کو ایک سال گزرنے کے باوجود بھی مودی حکومت پاکستان پرعائد جھوٹے الزامات کو ثابت کرنے میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے۔

Scroll to Top