اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے بعد پیٹرول پر لیوی میں بھی اضافہ کر دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شائقین کو پی ایس ایل فائنل دیکھنے کی اجازت، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع
نجی چینل نے پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پیٹرول پر لیوی 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی جس کے بعد پیٹرول پر لیوی 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ: عالمی یوم ملیریا، سردار نجیب ،ڈاکٹر ساجد بخاری کی قیادت میں واک کا اہتمام
پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پٹرول لیوی میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سپیکر گلگت بلتستان نذیر احمد ایڈووکیٹ کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق نافذ العمل ہوچکا ہے۔
ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرول پر لیوی میں اضافہ کر دیا، پٹرول پر لیوی 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر بڑھادی گئی، پٹرول پر لیوی 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔




