شائقین کو پی ایس ایل فائنل دیکھنے کی اجازت، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل میچ کی ٹکٹوں اور انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی اور لاجسٹکس معاملات سمیت مجوزہ پلان پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ن لیگ ہماری فکر چھوڑے،آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی، چوہدری اخلاق

اجلاس میںپی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے والوں کی آمد کے حوالے سے غور حوض کیا گیا جس میں ٹکٹوں کے مجوزہ نرخوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کومجوزہ فائنل میچ دیکھنے کیلئے ٹکٹوں کے معمول سے نرخ کچھ زیادہ رکھنے کی تجویز دی گئی

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر بار کونسل کا بڑا اقدام ،وکیل حبیب اللہ ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کے مجوزہ نرخوں کی منظوری چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شہبازشریف،عباس عراقچی ملاقات،مذاکرات کی میزبانی پر اظہار تشکر

ذرائع کے مطابق فائنل کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کل سے آن لائن شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ پرنٹنگ مکمل ہونے کے بعد فزیکل ٹکٹس بھی جلد دستیاب ہوں گے۔

Scroll to Top