محکمہ پولیس کو تھرڈ پارٹی ریکروٹمنٹ سے استثنیٰ :دائردرخواست سماعت کیلئے منظور

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سینئر جج جسٹس رضا علی خان اور جسٹس چوہدری خالد یوسف پر مشتمل سپریم کورٹ کے فل بنچ نے حکومت کی جانب سے محکمہ پولیس کو تھرڈ پارٹی ریکروٹمنت سے استثنیٰ قرار دئیے جانے کی نسبت دائر اپیل کو سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے۔

یہ اپیل حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے ہائی کورٹ کے “تھرڈ پارٹی ریکروٹمنٹ/ اوپن میرٹ بھرتی کے فیصلے کے خلاف صرف محکمہ پولیس کی حد تک دائر کی گئی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چارٹر آف ڈیمانڈ :ہیلتھ ایمپلائز کی وزیراعظم ،چیف سیکرٹری کو 30 اپریل تک مہلت

جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالتی حکم امتناعی کی وجہ سے پولیس میں بھرتیاں رکی ہوئی ہیں۔ الیکشن قریب ہیں اور نفری کی شدید کمی ہے۔

پولیس کا بھرتی کا طریقہ کار باقی محکموں سے الگ ہے۔ یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس کو۔ تھرڈ پارٹی ریکروٹمنٹ سے استثنی دیا جائے ،

مزید یہ بھی پڑھیں:ریڈزون،زیروپوائنٹ تک ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے بند، ایڈوائزری جاری

سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ اس میں اہم قانونی سوالات ہیں، اس لیے اپیل منظور کی جاتی ہے۔ سب سے اہم بات یہ کہ عدالت نے پرانا حکم امتناعی واپس لے لیا۔

عدالت نے نوٹ کیا کہ اس حکم کی وجہ سے کئی محکموں میں اوپن میرٹ پر بھرتی کا عمل رک گیا تھا۔ اب حکومت پولیس سمیت دیگر محکموں میں اوپن میرٹ پر بھرتیاں شروع کر سکے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن ،سردار عتیق خان کا تمام حلقوں میں اپنے امیدوار اتارنے کا اعلان

کیس کی حتمی سماعت باقی منسلک مقدمات کے ساتھ ہوگی۔ تاخیر سے اپیل دائر کرنے کا نکتہ بھی حتمی سماعت پر دیکھا جائے گا۔

Scroll to Top