آزادکشمیر الیکشن ،سردار عتیق خان کا تمام حلقوں میں اپنے امیدوار اتارنے کا اعلان

باغ( کشمیر ڈیجیٹل ) صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم کانفرنس تمام حلقوں میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی اور جماعت بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ بننے والی حکومت میں مسلم کانفرنس نہ صرف شامل ہوگی بلکہ ایک سے زائد نشستیں حاصل کر کے فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی سیاست میں مسلم کانفرنس ایک مضبوط اور تاریخی جماعت ہے جو آئندہ بھی اپنی بھرپور موجودگی ثابت کرے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی فضائیہ کا طیارہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کشتوار میں گر کر تباہ، ویڈیو وائرل

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھتر نمبر دو شیرپور میں مسلم کانفرنس ضلع باغ کے صدر سردار مشتاق نیئرو سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی کی جانب سے منعقدہ عید ملن پارٹی اور استقبالیہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کی صدارت مسلم کانفرنس کے سینئر نائب صدر سردار عبدالرشید چغتائی ایڈووکیٹ نے کی، جبکہ دیگر مقررین میں سردار مشتاق نیئر،سید عطیر گردیزی، ظفر اقبال عباسی، سردار شوکت شریف چغتائی، راجا حامد منظور ایڈووکیٹ، کیپٹن ممتاز حسین، خالد امیر گردیزی، راجہ طیب ایڈووکیٹ، خالد اکبر عباسی ایڈووکیٹ، سید فرجاد گردیزی سمیت متعدد رہنماؤں نے خطاب کیا۔

صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزاد کشمیر میں جتنے بھی سیاسی حقوق عوام کو حاصل ہیں، ان کی بنیاد مسلم کانفرنس نے رکھی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست کی بڑی سیاسی جماعتیں، جن میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ اور جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں،۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ذیشان حیدر کا سینا دامن کا دورہ ، سرکردہ سیاسی شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت

اپنی جڑیں مسلم کانفرنس سے ہی رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ میں مسلم کانفرنس کا کردار نمایاں اور فیصلہ کن رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی دو نمایاں تاریخیں ہیں، ایک ڈوگرہ دور اور دوسری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کی تاریخ، جس میں مسلم کانفرنس نے کلیدی کردار ادا کیا۔

ان کے مطابق قراردادالحاق پاکستان پیش کرنے سے لے کر تحریک آزادی کو منظم کرنے تک، شہداء، غازیوں اور مجاہدین کی قربانیاں مسلم کانفرنس کی جدوجہد کا حصہ ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر انتظام یونیورسٹی( پیاس) کے طالبعلم صالح آصف کی بڑی کامیابی ، فوربز ارب پتیوں کی فہرست میں شامل

انہوں نے کہا کہ ریاستی خودمختاری، سیاسی اداروں کا قیام اور عوامی حقوق کا حصول بھی مسلم کانفرنس کی مرہون منت ہے۔

سردار عتیق احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ آزاد کشمیر میں غیر ریاستی مداخلت کو ختم ہونا چاہیے اور ریاستی معاملات میں خودمختاری کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ سیاسی حالات میں کوئی بھی جماعت تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں، اس لیے مستقبل میں سیاسی اتحاد ناگزیر ہوں گے ۔

Scroll to Top