ریڈزون،زیروپوائنٹ تک ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے بند، ایڈوائزری جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریڈزون اور توسیعی ریڈزون ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند رہے گا۔

سماجی رابطوں ایکس پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا۔

سری نگر ہائی وے پر بھی مختلف اوقات میں ٹریفک روکی جاسکتی ہے۔ اسلام آباد میں کسی بھی جانب یا کسی بھی شاہراہ سے آنے والی ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پنجگراں: فوڈ اتھارٹی حکام کے چھاپے، فوڈ پوائنٹس کو وارننگ جاری

ہیوی ٹریفک مالکان سے گزارش ہے کہ ان دنوں میں دقت سے بچنے کے لیے اسلام آباد کی طرف ہرگز سفر نہ کریں۔اسلام آباد کے رہائشی مختلف سڑکیں بند ہونے کی صورت میں ذیل متبادل ٹریفک پلان پر عمل درآمد کریں۔

جی5، جی 6 اور جی 7 ، ایف 6، ایف 7 کے رہائشی راولپنڈی آنے جانے کے لیے مارگلہ روڈ سے 9th ایونیو استعمال کریں۔فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ آنے جانے والی ٹریفک 9th ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی۔

زیروپوائنٹ سے کورال چوک بند ہونے کی صورت میں سری نگر ہائی وے سے 9th ایونیو استعمال کرتے ہوئے اسٹیڈیم روڈ کے ذریعے مری روڈ چاندنی چوک سے راول روڈ استعمال کرتے ہوئے کورال جاسکتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم:سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں گر گئی،خاتون جاں بحق،متعدد زخمی

پارک روڈ سے کلب روڈ بند ہونے کی صورت میں ٹریفک ترامڑی چوک کی طرف موڑ دی جائے گی ۔بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے جانے والے شہری کورنگ روڈ،بنی گالہ،لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔

راولپنڈی صدر سے اسلام آباد آنے جانے والے شہری کرنل شیرخان روڈسے فقیر ایپی روڈ یا 9th ایونیو میں سے کوئی بھی شاہراہ استعمال کریں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی فضائیہ کا طیارہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کشتوار میں گر کر تباہ، ویڈیو وائرل

جی ٹی روڈ پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک ٹیکسلا سے موٹروے، چکری انٹرچینج ، چک بیلی روڈ سے روات جی ٹی روڈ استعمال کریں۔

جی ٹی روڈ لاہور سے پشاور جانے والی ہیوی ٹریفک جی ٹی روڈ روات سے چک بیلی روڈسے چکری انٹر چینج استعمال کرتے ہوئے براستہ موٹروے ،ٹیکسلا کی جانب سفر کریں۔

Scroll to Top