پنجگراں: فوڈ اتھارٹی حکام کے چھاپے، فوڈ پوائنٹس کو وارننگ جاری

پنجگراں(کشمیر ڈیجیٹل)فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی جانب سےدیولیاں، پنجگراں اور نوسیری نوسدہ بازار میں فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے مختلف فوڈ پوائنٹس، ہوٹلز، کریانہ و جنرل سٹورز کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

کارروائی کے دوران آئل، گھی، مصالحہ جات اور مختلف اقسام کے مشروبات بشمول جوسز، کولڈ ڈرنکس اور شربت کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا گیا۔

انسپکشن ٹیم نے موقع پر موجود ڈسٹری بیوٹرز اور فوڈ بزنس آپریٹرز سے فوڈ اتھارٹی کے اجازت نامہ کی پڑتال کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی نیلم:سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں گر گئی،خاتون جاں بحق،متعدد زخمی

جن مالکان کے پاس فوڈ اتھارٹی کا اجازت نامہ موجود نہ تھا ان سے اشیائے خوردونوش کے نمونہ جات لیبارٹری تجزیہ کیلئے حاصل کیے گئے تاکہ ان کے معیار کا تعین کیا جا سکے۔

مزید برآں ہوٹلز کی کچن میں صفائی ستھرائی، برتنوں کی حالت اور خوراک کی تیاری میں استعمال ہونے والے آئل اور دیگر خام مال کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی بحری بیڑا جارج بش بحر ہند میں داخل، تصاویر جاری

ٹیم نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بعض مقامات پر وارننگز جاری کیں اور بہتری کے لیے فوری اقدامات کی ہدایات بھی دیں۔

فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ناقص یا غیر معیاری خوراک سے متعلق شکایات درج کرانے کے لیے ہیلپ لائن 1280 پر رابطہ کریں

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم اور آرمی چیف سے منسوب انٹرویو، حکام نے GTM کے دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا

تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ حکام کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تعاون سے ہی معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے

جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

Scroll to Top