امریکی بحری بیڑا جارج بش بحر ہند میں داخل، تصاویر جاری

نیو یارک(کشمیر ڈیجیٹل) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بحرِ ہند میں اپنے طیارہ بردار بحری بیڑے ‘جارج بش’ کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی تازہ تصاویر جاری کر دیں ۔

سینٹ کام کے مطابق یہ بحری بیڑا اس وقت کمانڈ کی ذمہ داری کے علاقے کے اندر بحرِ ہند میں گشت کررہا ہے، جو خطے میں امریکی فوجی موجودگی کو مزید مستحکم کرنے کی علامت ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم اور آرمی چیف سے منسوب انٹرویو، حکام نے GTM کے دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا

اس نئے بحری بیڑے کی آمد کے بعد اب مشرقِ وسطیٰ اور اس سے ملحقہ سمندری حدود میں بیک وقت 3 امریکی طیارہ بردار جہاز فعال ہوگئے ہیں۔ ‘جارج بش’ سے قبل ‘ابراہم لنکن’ اور ‘گیرالڈ فورڈ’ پہلے ہی اس خطے میں آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن ،سردار عتیق خان کا تمام حلقوں میں اپنے امیدوار اتارنے کا اعلان

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق، ایک ہی وقت میں 3 بڑے بحری بیڑوں کی موجودگی خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال اور حالیہ کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے.

Scroll to Top