وادی نیلم:سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں گر گئی،خاتون جاں بحق،متعدد زخمی

وادیِ نیلم (کشمیر ڈیجیٹل) وادی نیلم کے گاؤں کریم آباد کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔

جہاں سیاحوں کی ایک گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔ گاڑی میں کل 7 افراد سوار تھے ۔ حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دیگر تمام زخمی ہوگئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی بحری بیڑا جارج بش بحر ہند میں داخل، تصاویر جاری

تفصیلات کے مطابق سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ کریم آباد کے مقام پر پیش آیا، حادثے میں سوار تمام افراد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

حادثے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ، مقامی افراد کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پہنچ گئیں ۔ جبکہ گاڑی گہر کھائی میں گرنے کے باعث دریا میں پہنچ گئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی فضائیہ کا طیارہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کشتوار میں گر کر تباہ، ویڈیو وائرل

نوجوانوں کی بڑی تعداد نے گاڑی کو دریا سے نکال لیا جبکہ زخمیوں کو ریسکیو کرتے ہوئے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔

یہ حادثہ تاوبٹ سے واپس کیل کی طرف جاتے ہوئے کریم آباد اور تاوبٹ کے درمیان پیش آیا۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو آپریشن کر کے زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ۔

وادی نیلم کے علاقے کریم آباد میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تاوبٹ سے کیل آنے والی فارچونر گاڑی دریائے نیلم کے کنارے جا گری۔ حادثہ شام تقریباً 4 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔حادثے کے نتیجے میں 22 سالہ فہا عمیر خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں عمیر یوسف ولد عبدالرحمان (47 سال)، رقیہ عمیر (19 سال)، رحیمہ عمیر (17 سال)، محمد سہیل (23 سال)، محمد مصطفیٰ (7 سال) اور سمیرہ زوجہ عمیر (47 سال) شامل ہیں،

جن میں سے سمیرہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تمام متاثرہ افراد کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نیلم کے مطابق ابتدائی طور پر زخمیوں اور میت کو ہلمت آرمی کیمپ منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں مزید علاج معالجے کے لیے صحت عامہ کی ٹیم تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) ہسپتال کیل منتقل کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top