مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ خزانہ اور محکمہ مالیات آزاد کشمیر کا بڑا فیصلہ، ریٹائرڈ ملازمین کی دوبارہ تعیناتی پر پابندی عائد کردی ۔
محکمہ مالیات آزادکشمیر کے حکام کا کہنا ہے موجودہ مالی سال میں کسی محکمہ کو اضافی بجٹ نہیں دیا جائے گاکوئ اپ گریڈیشن نہیں ہو گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اپنی چھت، اپنا گھر’ پروگرام،مزید 12 ہزار خاندانوں کو بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ
دوسری جانب محکمہ خزانہ، آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے کفایت شعاری کے تحت رواں مالی سال کے باقی عرصے کیلئے تین اہم فیصلے کئے گئے ہیں
حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق آزادکشمیر کے کسی بھی محکمے کو ضمنی گرانٹ کسی صورت فراہم نہیں کی جائے گی ۔ اس کا اطلاق فوری ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:معروف خاتون گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی آروزو حیدر جان کی بازی ہار گئیں
نئی آسامیاں تخلیق کرنے اور پرانی آسامیوں کو اپ گریڈ کرنے کے تمام کیس فوری طور پر روک دیئے گئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا متوقع دورہ آزادکشمیر ، پی ٹی آئی کا اہم اجلاس
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو دوبارہ نوکری پر رکھنے پر پابندی ہو گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:برقیات ٹیم کےبجلی چوروں کیخلاف چھاپے، متعدد افراد کو بھاری جرمانے عائد
محکمہ خزانہ کے مطابق یہ اقدامات اخراجات پر کنٹرول اور مالی نظم و ضبط کیلئے کیے گئے ہیں اور ان کا اطلاق فوری ہوگا۔




