این سی سی آئی اے

آن لائن انویسٹمنٹ کے نام پر اربوں کا فراڈبے نقاب،ملزمان کی نشاندہی کرلی گئی

اسلام آباد:نیشنل سائبر کرائم ایجنسی ( این سی سی آئی ے ) نے آن لائن انویسٹمنٹ کے نام پر بڑا اسکینڈل پکڑ لیا ہے، ملک بھر کے شہریوں کے ساتھ 2 ارب روپے سے زائد کا فراڈ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سائبر کرائم تھانے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، ابتدائی تفتیش میں 18 ملزمان اسکینڈل میں ملوث نکلے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کو وسط مدتی انتخابات میں فراڈ کا خدشہ، خبر دینےو الے کیلئے لاکھوں ڈالر انعامات کا اعلان

سائبر کرائم ایجنسی نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جب کہ اسکینڈل میں ملوث 18 ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرا دئیے گئے ہیں۔

ملزمان نے سینکڑوں شہریوں کے ساتھ سرمایہ کاری کے نام پر بھاری مالیت کا فراڈ کیا، گرفتار ملزمان کے انکشافات پر تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے جب کہ گرفتار ملزمان کے زیر استعمال موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا فرانزک آڈٹ جاری ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا محسن نے بتایا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی( این سی سی آئی ) کے نئے ڈائریکٹر جنرل ناصر رضوی کے چارج سنبھالنے کے بعد آن لائن فراڈ، کال سنٹرز کیخلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کی سب سے بڑی آن لائن ڈکیتی، 6.3 ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی چرا لی گئی

گزشتہ دنوں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی ٹیم نے چھاپے مار کر کئی کال سنٹرز سیل کئے ہیں اور ملزمان کو بھی گرفتار کئے گئے، اس دوران کال سنٹرز سے بھی بڑے پیمانے فراڈ کے انکشافات سامنے آئے تھے اور ملزمان میں غیرملکی افراد بھی شامل تھے۔