کوئٹہ (کشمیر ڈیجیٹل) نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی قومی خاتون کراٹے کھلاڑی انتقال کرگئیں۔
سیکرٹری کھیل کے مطابق اسکوٹی سے گر کر زخمی ہونے والی کراٹے کھلاڑی آرزو حیدراس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سپارکو کی انسانی خلائی مشن پروگرام میں اہم پیشرفت، 2پاکستانی خلاباز منتخب
آرزو حیدرعلی کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ایوب اسٹیڈیم جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔
سیکرٹری کھیل نے بتایا کہ نیشنل گیمزمیں گولڈ اور سلور میڈلز جیتے والی آرزو حیدر نجی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا متوقع دورہ آزادکشمیر ، پی ٹی آئی کا اہم اجلاس
نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی رزو حیدر کی اچانک وفات پر کھیلوں کے حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ۔
مشیر کھیل بلوچستان مینا مجید نے آرزو حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت، محنتی اور باہمت کھلاڑی تھیں، جنہوں نے کم عمری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں عام انتخابات جولائی میں ہوں گے، التواء کی افواہیں بے بنیاد ہیں: چیف الیکشن کمشنر
انہوں نے کہا کہ آرزو حیدر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کا خلاء کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔



