نیا تجارتی باب شروع،کرغزستان سے پہلا ٹرانززٹ ٹرک پاکستان پہنچ گیا

نیا تجارتی باب شروع،کرغزستان سے پہلا ٹرانزٹ ٹرک سامان کے ساتھ سوست ڈرائی پورٹ پہنچ گیا۔۔

یہ کسی بھی دولت مشترکہ کےممبر ملک کی جانب سے پاکستان کیلئے تجارتی سطح پرپہلا ٹرانزٹ ٹرک بھیجا گیا ہے جو پاکستان اور کرغستان کے مضبوط تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے ۔

وسطی ایشیا اور پاکستان کے درمیان براہِ راست تجارتی راہداری کا آغاز۔ سی آئی ایس ملک کی اپنی ٹرانسپورٹ کے ذریعے یہ پہلی بڑی پیش رفت ہے۔ خطے میں نئے معاشی دور کی نوید، جبکہ کراچی بندرگاہ تک توسیع کے منصوبے بھی زیر غور ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ریٹائرملازمین کی دوبارہ تعیناتی پرپابندی ،ضمنی گرانٹ ، اپ گریڈیشن بھی روک دی

کرغزستان میں این ایل سی پارٹنر کمپنی نے پہلی بار پاکستان کیلئے سروس کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

پاکستان اور کرغزستان کے درمیان یہ ایک بڑا سنگ میل ہے جس سے بہتر رابطے اور تجارت کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اپنی چھت، اپنا گھر’ پروگرام،مزید 12 ہزار خاندانوں کو بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ

دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کراچی کی بندرگاہوں تک تجارتی نقل و حمل کے منصوبوں کو حتمی شکل دینے کیلئے کوشاں ہیں ۔ جس سے لینڈ لاکڈ ممالک کیلئے نئے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا متوقع دورہ آزادکشمیر ، پی ٹی آئی کا اہم اجلاس

آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ (CIS) ایک علاقائی تنظیم ہے جو 1991 میں سوویت یونین کی تحلیل کے بعد قائم ہوئی تھی، جو سابق سوویت جمہوریہ پر مشتمل تھی۔

بنیادی ارکان میں روس، آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ مالدووا اس وقت دستبردار ہو رہا ہے، جبکہ ترکمانستان ایک ایسوسی ایٹ ممبر ہے۔

Scroll to Top