کیا محمد عامر آئی پی ایل کھیلنے جا رہے ہیں؟فاسٹ بولر کا ردعمل آگیا

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے برطانوی شہری کی حیثیت سے آئی پی ایل 2027 کی نیلامی میں شرکت کے لیے نام درج کرانے سے متعلق خبروں کی تردید کردی.

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ایکس پر بیان میں کہا کہ سب کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ آئی پی ایل سے متعلق گردش کرنے والی خبر درست نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوپنر بیٹر محمد حارث کو ایک اور موقع دیا جائے، محمد عامر

اس سے قبل ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ محمد عامر نے برطانوی شہری کی حیثیت سے افغانستان پریمیئر لیگ کے ایونٹ میں شرکت کے لیے اپنا نام رجسٹرڈ کرایا ہے۔

محمد عامر اب کیونکہ برطانیہ میں ہیں اور برطانوی شہریت اور پاسپورٹ رکھتے ہیں۔

کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ کرِک بز نے برطانوی شہریت کے باعث افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اشارہ دیا تھا کہ محمد عامر اب انڈین پریمیئر لیگ میں بھی شرکت کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ 2027 کی نیلامی 16 دسمبر کو گوا میں شیڈول ہے اور اس نیلامی میں شرکت کے حوالے سے مختلف خبریں زیرگردش تھیں جس کی کرکٹر نے خود تردید کردی۔

یہ بھی پڑھیں:محمد عامر نے اپنے کیریئر کے مشکل ترین بیٹر کا نام بتا دیا

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے خواہش مند پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ڈرافٹ کے لیے پاکستان کے متعدد کرکٹرز رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔