باغ(کشمیر ڈیجیٹل نیوز )رفاقت گجر قتل کیس ،حقیقی بھائی قاتل نکلا ،ایس پی باغ ریاض مغل نے جدید طریقہ تفتیش کے ذریعے قاتل کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔
ایس پی باغ نے اپنے 7 ماہ کے مختصر عرصے میں 4 اندھے قتل ٹریس کئے ، منشیات فروش بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔
، باغ سے تبادلہ کے موقع پر میڈیا نمائندگان کو اپنی 7 ماہ کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے ایس پی باغ ریاض مغل نے کہا کہ حویلی میں چند روز قبل ہونے والے اندھے قتل میں ملوث مقتول کے حقیقی بھائی نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھائی کو پہلی گولی اتفاقیہ طور پر لگی جس کے بعد میں نے اسے دوسری گولی مار کر قتل کر دیا تاکہ وہ گھر جا کر میری شکایت نہ کر سکے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نادرا کی شہریوں کیلئے بڑی سہولت! اب دفاتر کے چکر ختم
ایس پی باغ نے کہا میری باغ تعیناتی کے دوران 410 مقدمات درج ہوئے جن میں سے 385 کے چالان عدالت میں پیش ہو گئے۔
85 میں مقدمات میں مجرمان کو عدالتوں سے سزائیں سنائی جا چکی ہیں جبکہ 92 مقدمات کی تفتیش جاری ہے ، انہوں نے بتایا کہ چوری کے مقدمات میں 1 کروڑ 35 لاکھ 48 ہزار روپے ریکوری کی گئی ۔
باغ پولیس نے 4 اندھے قتل ٹریس کئے جن میں 2 مقدمات ضلع باغ اور 2 ضلع حویلی کی حدود میں ہوئے ،باغ میں دھڑے کے مقام پر نوید عزیز نامی نوجوان کو قتل کر کے نعش سرکاری سکول کی حدود میں پھینک دی گئی تھی جبکہ سری منگ ڈھلی میں ایک خاتون کا اندھا قتل ہوا پولیس نے دونوں مقدمات میں 24 گھنٹوں کے اندر قاتلوں کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ۔
حویلی میں باغ سے تعلق رکھنے والے عبدالشمیدکو سسرالیوں نے قتل کر نعش پہلے گڑھے میں دبا دی گئی اور بعد ازاں باغ کی حدود میں لا کر ایک نالہ میں پھینک دی گئی ۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شاہ غلام قادرنے آزاد کشمیر حکومت پر فنڈز اور کارکردگی پر سخت سوالات اٹھا دیے
دوسرے کیس میں چند روز قبل رفاقت گجر نامی نوجوان کو بھی ضلع حویلی کی حدود میں قتل کیا تھا ان دونوں مقدمات کی تفتیش باغ پولیس نے کر کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قانون کے حوالے کردیا۔
، ایس پی باغ نے کہا میری تعیناتی کے دوران باغ سے منشیات فروش بھاگ گئے ہیں ،منشیات کے 28 مقدمات میں 7 کلو گرام سے زائد چرس 2 بوتل شراب اور 453 گرام آئس برآمد کی گئی ،ناجائز اسلحہ کے 13 مقدمات درج کیے گئے اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ،32 اشتہاری اور 41 مفرور ملزمان گرفتار کیئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ آزاد کشمیر کوٹہ کیسز سے متعلق اپیلوں کی سماعت کل کرےگی
انہوں نے کہا سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے اور دوسروں کی کردار کشی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹارلینس رکھی گئی اور متعدد افراد کو گرفتار کر کے تائب کیا گیا ہے۔۔
ایس پی باغ نے اپنے ماتحت کام کرنے والے ڈی ایس پی سردار طارق ، ڈی ایس پی ، فیض الرحمن عباسی ، ایس ایچ او امجد ساقی ، سب انسپکٹر سید گوہر کاظمی ، ارباب خان اور پولیس کے جوانوں کی خصوصی طور پر تعریف کرتے ہوئے کہا باغ پولیس نے یہ سب کامیابیاں ان آفیسران اور جوانوں کی کاوشوں سے حاصل کی ہیں ۔




