پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا پیٹرول پر حکومتی ریلیف پیکج سے لاعلمی کا اظہار

چیئرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن ہمایوں خان نے پیٹرول پر دیے جانے والے حکومتی ریلیف پیکج کے معاملے پر اپنی مکمل لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے۔

اس حوالے سے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہمایوں خان کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر ایک سو روپے سبسڈی کے اس پیکج کے بارے میں ہمیں کوئی علم نہیں ہے، اور حکومت کی اس ایک سو روپے کی سبسڈی کی وجہ سے اب عام کسٹمر اور پیٹرول پمپ کے مالک کے درمیان آپس میں لڑائیاں اور تنازعات پیدا ہوں گے۔

اور پڑھیں: دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تین تعطیلات کی تجویز زیرِ غور، ایندھن کی کھپت کم کرنے کا منصوبہ

جنرل سیکرٹری نعمان بٹ کے تحفظات اور خدشات:

دوسری جانب، پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعمان بٹ کا اس بابت کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے سبسڈی کا اعلان تو کر دیا گیا ہے لیکن یہ بالکل واضح نہیں کیا گیا کہ پیٹرول پمپ اونرز کو یہ پیسے آخر کار کس طریقے سے اور کیسے واپس ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول مزید مہنگا ہوگا، مخالفت ریاستی مفاد کے خلاف ہے: وفاقی وزیر پیٹرولیم کا دو ٹوک مؤقف

واضح رہے کہ حکومت نے موٹرسائیکلوں اور آٹھ سو سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کے لیے فی لیٹر فیول پر ایک سو روپے کی سبسڈی دینے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے، جس کا عملی آغاز اب دارالحکومت اسلام آباد سے کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا، حافظ نعیم الرحمان