نادرا

نادرا کی شہریوں کیلئے بڑی سہولت! اب دفاتر کے چکر ختم

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اپنی ‘ای سہولت’ فرنچائزز کو اہم اختیارات فراہم کر دیے ہیں۔ اس اقدام کے بعد شناختی دستاویزات سے متعلق کئی بنیادی خدمات اب قریبی گلی محلوں میں قائم مراکز سے حاصل کی جا سکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق، نادرا کی ای سہولت فرنچائزز ملک کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں کام کر رہی ہیں، صرف لاہور شہر میں ان کی تعداد 173 ہے۔ یہ مراکز عام دکانوں کی طرز پر عوامی مقامات اور محلوں میں موجود ہیں، جس کا مقصد شہریوں کو بڑے نادرا دفاتر کے طویل چکروں اور وہاں لگنے والی قطاروں سے نجات دلانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہری شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہونے سے قبل تجدید کروالیں، نادرا کی ہدایت

نئی دستیاب سہولیات:

نادرا کے نئے فیصلے کے تحت اب شہری درج ذیل خدمات ای سہولت مراکز سے حاصل کر سکیں گے:

ب فارم کا اجرا: 10 سال سے کم عمر بچوں کا ب فارم اب ای سہولت فرنچائزز سے بنوایا جا سکے گا۔

شناختی کارڈ کی تجدید: زائد المیعاد شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے درخواستیں یہاں جمع کرائی جا سکیں گی۔

متبادل شناختی کارڈ: شناختی کارڈ گم ہونے کی صورت میں متبادل کارڈ کا حصول اب مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔

کارڈ کی منسوخی: فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ کی منسوخی کی سہولت بھی اب ان فرنچائزز پر دستیاب ہوگی، جس سے ورثاء کو دستاویزی کارروائی میں آسانی رہے گی۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز کے قریب بنیادی سہولیات فراہم کرنا، مرکزی دفاتر پر رش کا دباؤ کم کرنا اور عوام کے قیمتی وقت اور اخراجات میں بچت لانا ہے۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی؛ تازہ ترین ریٹس جانئے

Scroll to Top