خیبر پختونخوا: ممبران صوبائی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کافیصلہ

پشاور(کشمیر ڈیجیٹل)خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور ممبران اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ قانون سازی کے بجائے اضافے کا اختیار اسمبلی کی فنانس کمیٹی کو دینے کے بلز تیار کرلئے گئے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے ممبران اسمبلی کو تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا اختیار قانون سازی کی بجائے اسمبلی کی فنانس کمیٹی کودینے کا فیصلہ کرلیا گیا،

قائمہ کمیٹی برائے قواعدوضوابط اوراستحقاق نے بلزسے متعلق رپورٹ تیار کرلی۔ رپورٹ اسمبلی میں پیش ہونے کے بعد محکمہ قانون کو بھجوائی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر پولیس :بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،ایس ایس پی ریاض حیدر سمیت متعدد افسران تبدیل

بل منظوری کے بعد تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کا اختیاراسمبلی کی فنانس کمیٹی کے پاس آجائے گا، فنانس کمیٹی اسمبلی میں قانون سازی کئے بغیر تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کرسکے گی۔

ترمیمی بلزصوبائی کابینہ اوراسمبلی سے منظور کروائے جائیں گے، نئے بلزکے پاس ہونے پر موجودہ نافذالعمل قوانین منسوخ ہو جائیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردارعتیق کا بڑا بریک تھرو، ایکشن کمیٹی کے حمائت یافتہ راجہ الیاس ،خورشید عباسی مسلم کانفرنس میں شامل

محکمہ قانون اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور ممبران اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے اختیار کا ترمیمی بل کی خامیاں دور کرے گی، ممبران اسمبلی کی تنخواہوں وغیرہ سے متعلق اختیار اسمبلی کی فنانس کمیٹی کے پاس آجائے گا۔

ذرائع کے مطابق بل کی منظوری کی صورت میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے اعلان کے ساتھ فنانس کمیٹی اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور ممبران کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی فیصلہ کرسکے گی۔

Scroll to Top