راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل) صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان سے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما راجہ محمد الیاس خان، سردار خورشید عباسی، سردار مقصود عباسی اور سردار زاہد عباسی نے اہم ملاقات کی ۔
سردار عتیق احمدخان نے ایکشن کمیٹی کے راہنما کی مسلم کانفرنس میں باضابطہ شمولیت پر انہیں ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد مذاکرات : بریک تھرو ہوا تو ایرانی قیادت سے ملاقات کا خواہشمند ہوں، ٹرمپ
ایکشن کمیٹی سے مستعفی ہو کر مسلم کانفرنس میں شامل ہونے والے راجہ ارسلان، غلام نبی (عرف دیسی پروفیسر) نے صدر جماعت کوالیکشن میں کامیابی کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر راجہ یاسین لقمان،سردار عابد رزاق، راجہ سرفراز شریف اور دیگر بھی موجود تھے، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس واحد سیاسی جماعت ہے جو کشمیریوں کی سواد اعظم جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر اور تحریک تکمیل پاکستان داعی جماعت ہے ۔۔
ریاست کا ہر بچہ، بوڑھا جوان، خواتین تحریک آزادی کشمیر کو مسلم کانفرنس میں تلاش کر سکتا ہے۔
مسلم کانفرنس کسی برداری قبیلے کی جماعت نہیں ہے یہ تمام برداریوں کا گلدستہ ہے۔مسلم کانفرنس کشمیریوں کی نمائندہ جماعت ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی ، ہیلتھ ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا
کارکن اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں،مسلم کانفرنس مشکل حالات سے نکل چکی ہے،وہ وقت دور نہیں کہ جب ریاست بھر میں مسلم کانفرنس ایک بار پھر اُبھر کر سامنے آئے گی۔
ریاستی عوام آج بھی مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے افکار کو دیکھ کر چل رہے ہیں،ریاستی جماعت کشمیری قوم کی بھر پور نمائندگی کر رہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہیلتھ ملازمین کا انوکھا احتجاج، خواتین نے دوپٹے جلا دیئے، کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی اولین جماعت مسلم کانفرنس کی جڑیں عوام میں ہیں اور مسلم کانفرنس کو ختم کرنے والے ہمیشہ مایوس ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس آزادکشمیر کی ریاستی نمائندہ جماعت ہے اور ہمیشہ عوامی حقوق کی فلاح اور تعمیروترقی کیلئے کردار ادا کیا ہے۔
کارکنان جماعت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جو مشکل وقت میں بھی جماعت کے ساتھ کھڑے رہے اور کبھی اپنے نظریات پرسمجھوتہ نہیں کرتے، ایسے کارکن کسی بھی سیاسی جماعت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔





