اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قوم کو ریلیف کی فراہمی کا فیصلہ، ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کی کمی کی منظوری دیدی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شکریہ پاکستان، شکریہ وزیراعظم، شکریہ فیلڈمارشل، امریکی صدرٹرمپ کا پیغام
وزیراعظم کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی منظوری کے بعد ڈیزل 385.54 روپے سے کم ہوکر 353.43 روپے ہوگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین نشستوں پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ،جے کے این اے پی کا اعلان
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہوا عوام تک پہنچائیں گے۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جتنا جلد ممکن ہو عوام تک منتقل کیا جائے تاکہ انہیں فوری ریلیف مل سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر : بارشوں کا نیا سپیل ، لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، ایڈوائزری جاری
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں، تاہم آج آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئیی ہے۔
دوسری جانب ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے توانائی کے شعبے میں وقتی استحکام کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریباً 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 88 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت بھی کم ہوکر83 ڈالر فی بیرل کی سطح پرپہنچ گئی ہے۔




