بھارتی میڈیا

میرپور میں پرامن اور کامیاب انتخابات ہضم نہ ہوئے، بھارتی میڈیا آزاد کشمیر سے متعلق گھناؤنا پروپیگنڈا چلانے لگا

آزاد کشمیر کے ضلع میرپور میں پرامن اور کامیاب انتخابات ہضم نہ ہونے پر بھارتی میڈیا آزاد کشمیر سے متعلق گھناؤنا پروپیگنڈا چلانے لگا۔

بھارتی میڈیا نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مارچ پر فائرنگ کا جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے حالانکہ فائرنگ اور حملے ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے ہی کئے ہیں ۔

سکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا کے اس منفی پرو پیگنڈے کو یکسر مسترد کر دیا ہے ۔ان کے مطابق گودی میڈیا نے ہمیشہ مذموم سازش کے تحت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے پھیلائے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی سے مبینہ تعلق رکھنے والا مسلح شخص گرفتار، ایم فور رائفل برآمد

سکیورٹی ذرائع کے مطابق راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندوں نے بھارتی ایما پر الیکشن کو سبوثاژ کرنے کے لئےشہر پر چڑھائی کی اور چیک پوسٹ پربھی حملہ کیا ۔

شر پسندوں کے حملے میں رینجرز کا ایک اہلکار شہید اور 3پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔ سکیورٹی فورسز نے شرپسندوں کاحملہ ناکام بنا دیا ہے جبکہ اب بھارتی میڈیاسامنے آگیا اور منفی   پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ میں حالات مجموعی طور پر کنٹرول میں ہیں ، سکیورٹی ذرائع

واضح رہے کہ آج آزاد کشمیر کے ضلع میرپور، کوٹلی اور بھمبر میں جنرل انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے ۔