میرپور ڈویژن انتخابات،10حلقوں کے مکمل نتائج آگئے،ن لیگ 6، پیپلزپارٹی4پر کامیاب

  آزادکشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا اور میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔10نشستوں کے مکمل نتائج آ گئے ہیں، مسلم لیگ(ن)6نشستوں جبکہ  پیپلزپارٹی نے4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

الیکشن کمیشن آزادجموں وکشمیرنے سرکاری طور پر 3حلقوں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے ۔پیپلزپارٹی کے کوٹلی نکیال سے جاوید اقبال بڈھانوی اور کھوئیرٹہ سے ولید انقلابی کو شکست کو سامنا ہے جبکہ سابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق بھی شکست کھا گئے ہیں۔

ایل اے 1 ڈڈیال (میرپور)

حلقہ ایل اے ون ڈڈیال193 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے چوہدری اظہر صادق 15ہزار427 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری افسر شاہد نے 9832 ووٹ لے کردوسرے نمبر پررہے ہیں ۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) غلام مصطفی مغل نے پہلے سرکاری نتیجہ کا اعلان کرتے ہوئے چوہدری اظہر صادق کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔

ایل اے 2 حلقہ چکسواری/اسلام گڑھ (میرپور)

ایل اے 2میرپور چکسواری اسلام گڑھ کے تمام 149 پولنگ اسٹیشنز کا بھی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید نے 12904 ووٹ لے کر میدان مارلیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 8182 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

آزادامیدوار چوہدری ظفر انور 1,040 ووٹ حاصل کرسکے ہیں، چوہدری ظفر انوار سابق الیکشن میں پی ٹی آئی ٹکٹ پر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

ایل اے3 میرپور سٹی

ایل اے 3میرپورسٹی کے تمام 161پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا اور سرکاری طور پر بھی نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ایل اے 3 کے 161 پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے یاسر سلطان 12ہزار590ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ مسلم لیگ(ن) کے چوہدری محمد سعید11ہزار81ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

یوں سابق صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود مرحوم کے فرزند اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب ہو گئے ہیںحالانکہ ان کو ہرانے کیلئے پیپلزپارٹی کے ہی رہنما سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کے فرزندچوہدری معیز مجید بھی الیکشن لڑ رہے تھے۔

ایل اے 4 کھڑی شریف (میرپور)

ایل اے4 کھڑی شریف کے تمام 162 پولنگ سٹیشن کےغیرسرکاری وغیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد20ہزار172ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری صہیب ارشد13ہزار865ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

چوہدری صہیب ارشد سابق وزیر حکومت چوہدری ارشد کے فرزند ہیں اور یاسر سلطان کے کزن ہیں یوں بیرسٹر سلطان خاندان کو دوسری نشست پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایل اے 5 برنالہ (بھمبر)

غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق ایل اے 5برنالہ کے176سے 107پولنگ سٹیشن کے نتائج آگئے ہیں، مسلم لیگ ن کے امیدوار کرنل(ر) وقار احمد نور19ہزار592ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کےچوہدری پرویزاشرف16ہزار335 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 6 سماہنی (بھمبر)

غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ایل اے 6 سماہنی میں مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری محمد رزاق 23,923 ووٹ لے کر آگے جبکہ ان کے مقابلے میں آئی پی پی کے امیدوار علی شان سونی 12,492 لیکر دورے نمبر پر ہیں۔چوہدری علی شان سونی پچھلے تینوں الیکشن مسلسل جیت چکے تھے۔

ایل اے 7 بھمبر

ایل اے 7 کے تمام237 پولنگ اسٹیشن کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے اور سابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق شکست کھا گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری طارق فاروق 35490 ووٹ لے کر جیت گئے،سابق وزیراعظم چوہدری انوار الحق25100 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

چوہدری انوار الحق سابق الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے اور بعد میں وزیراعظم بننے کے بعد فارورڈ بلاک کا حصہ بن گئے تھے ۔

چوہدری انوار الحق آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔

حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 راج محل

حلقہ ایل اے8کوٹلی راج محل سے پیپلزپارٹی کے امیدوار ظفراقبال ملک نے کامیابی سمیٹ لی ہے۔

155 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا، جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال ملک 19,535 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز خان 11,966 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے ہیں۔

حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 نکیال

ایل اے 9کوٹلی نکیال کے مکمل غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں جہاں بڑا اپ سیٹ ہوا ہے اور پیپلزپارٹی جاوید اقبال بڈھانوی ہار گئے ہیں۔

178 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم 31ہزاز37ووٹ لے کر کامیاب ہو گئےہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 28ہزار507ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

ایل اے 9کوٹلی میںپولنگ کے دوران تصادم میں پیپلزپارٹی کا ایک کارکن بھی جاں بحق ہوا تھا جس پر بلاول بھٹو نے ن لیگی امیدوار پر الزام لگایا تھا۔

حلقہ ایل اے10 کوٹلی سٹی

ایل اے10کوٹلی سٹی کے مکمل غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے جس کے مطابق صدر پیپلزپارٹی چوہدری محمد یاسین کامیاب ہو گئے ہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے چودھری محمد یاسین 12ہزار421 ووٹ کے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے فاتح محمود الحسن 9063ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

ایل اے10سٹی کے حلقہ میں گزشتہ روز دو پریزائیڈنگ افسران بھی گرفتار ہوئے تھے جس پر ن لیگ نے اس حلقہ کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4 سہنسہ

ایل اے 11کوٹلی سہنسہ کا بھی مکمل غیر حتمی وغیر سرکاری  نتیجہ سامنے آگیا ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ آصف کامیاب ہو گئے ہیں

206پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے راجہ محمد آصف 26ہزار190ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری محمد اخلاق کو شکست ہو گئی ہے۔

حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5 چڑہوئی

ایل اے 12چڑہوئی 207 میں سے 50پولنگ سٹیشن نتائج آ گئے ہیں جس کے مطابق پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد یاسین 9,788 ووٹوں کیساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ(ن) کے راجہ ریاست6,788 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 کھوئی رٹہ

ایل اے 13 کھوئیرٹہ کے بھی مکمل غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں۔

193 6,762 پولنگ اسٹیشنزمیں سے 190سٹیشنز پر پولنگ ہوئی جبکہ 3 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ نہیں ہوسکی ہے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 21ہزار 728ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آئی پی پی کےانصر ابدالی 15ہزار648ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں ، حلقہ سے ہارٹ فیورٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد ولید انقلابی 14ہزار386ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ کھوئیرٹہ میں پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری یاسین نے 30ہزار ووٹ لینے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ سابق وزیر اطلاعات رفیق نیئر بھی ولید انقلابی کے حق میں دستبردار ہوئے تھے جس پر ان کی پوزیشن انتہائی مستحکم بتائی جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پولنگ سٹیشن پر حملہ، آئی پی پی کے امیدوار چودھری علی شان سونی گرفتار