مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سپیل کا آغاز ہوگیا۔ ایس ڈی ایم کی جانب سے ایڈوائزری جاری ۔
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے مختلف علاقوں ، وادی نیلم، وادی لیپا، باغ، حویلی سمیت بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پاور سیکٹر ملازمین کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ
ایس ڈی ایم کی جانب سے ویدر ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 23 اپریل تک جاری رہے گا۔ وادی نیلم میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ تین سے چار روز جاری رہنے کا امکان ہے۔وادی لیپہ میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کا جنگ بندی کے دنوں میں آبنائے ہرمز کھلا رکھنے کااعلان
حالیہ بارشوں کی باعث دریائوں میں طغیانی، بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔
انتظامیہ کی جانب سے دریا کے کنارے جانے اور لینڈ سلائیڈنگ والی جگہ جانے سے شہریوں کو روک دیا گیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم کانفرنس عوامی خدمت اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے، عابد افضل بٹ
ایس ڈی ایم اے ایڈوائزری کے مطابق شہری پہاڑی علاقوں کا سفر موسمی صورتحال کے مطابق کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جاسکے ۔




