دودھنیال(کشمیر ڈیجیٹل) مرکزی رہنما مسلم کانفرنس عابد افضل بٹ کا تگڑا وار، اہم شخصیات مسلم لیگ ودیگر جماعتیں چھوڑ کر مسلم کانفرنس کے قافلے کا حصہ بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ددودھنیال پہنچنے پر عابد افضل بٹ کا شاندار استقبال ، عوام نے گلے میں ملائیں ڈال کر استقبال کیا ۔ اس موقع پر عابدافضل بٹ نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران علاقے میں پسماندگی کے ذمہ دار ہیں ، اقتدار کی خاطر عوام سے ووٹ لیکر غائب ہوجاتے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی ناکہ بندی ناکام، ایران سے منسلک 4 بحری جہاز رکاوٹیں عبور کرگئے
عابد افضل بٹ کا کہنا تھا کہ نیلم اپر دشمن کے نشانے پر ہے ۔ یہاں کے عوام کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ ایک بندہ راولپنڈی میں جو 7 سے آٹھ ہزار ووٹ لیتا تھا راولپنڈی سے اٹھ کر اپرنیلم سے چالیس ہزار ووٹ لیکر اسمبلی پہنچ گیا مگر علاقے کی پسماندگی تاحال جوں کی توں ہے
مسلم کانفرنس رہنما کا مزید کہا تھا کہ نیلم کی عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ اب ان نام نہاد سیاستدانوں کے چنگل میں نہیں آئیں گے جو اپنا چورن بیچ کر اسمبلیوں میں پہنچ تو جاتے ہیں مگر عوامی مسائل حل نہیں کرتے ۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کاروبار کیلئے 10 لاکھ تک بلا سود قرضہ! جانیں اپلائی کا طریقہ
اس موقع پر یونین کونسل دودھنیال ! وارڈ بنتل سے رفیع میر، فرید خان، تنویر میر، جان محمد، ارشاد میر، عبدالرشید میر، خالق میر، محمد حسن خان اور نزیر احمد سمیت جملہ برادری کے تمام معزز افراد نے اپنی سابق سیاسی وابستگیاں ختم کرکے عابد افضل بٹ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے قافلے میں شامل ہو گئے۔
دوسری جانب رہنما مسلم کانفرنس عابد افضل بٹ نے دودھنیال ہائی سکول میں منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیرٹرانسپورٹ جاوید بٹ کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دائر
اس موقع پرعابد افضل بٹ کا کہنا تھا کہ عوام کو جان لینا چاہیے کہ آپ کے بچوں کے خوابوں کے ساتھ تجارت کی جارہی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں کے بنیادی مسائل کو بہت قریب سے دیکھ رہا ہوں، اب یہاں سے ہی انقلاب آئے گا ۔شہری اپنے حقوق کیلئے ووٹ کی پرچی کا استعمال کریں اور صحیح سمت کا تعین کریں تاکہ آپ کے بچوں کا مستقبل محفوظ اور ریاستی امور چلانے کے قابل ہوسکیں۔




