پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم نے جمعے کو اپنے آخری راؤنڈ رابن میچ میں جاپان کو 2-2 سے ڈرا پر روک کر سلطان جوہر کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ملائیشیا کے جوہر بہرو کے تمن دیا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے حمزہ فیاض (34ویں منٹ) اور غلام مصطفیٰ (43ویں منٹ) نے پاکستان کے لیے گول کیے جس نے 2 بار پیچھے رہنے کے بعد کم بیک کر کے ڈرا حاصل کیا اور ٹائٹل کلاش میں اپنی جگہ بک کر لی۔
یہ بھی پڑھیں:قومی ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی: پی ایچ ایف صدر کی تصدیق
کھیل کے 18ویں منٹ میں جاپان کے یاماڈا سیا نے فیلڈ گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی تاہم 34ویں منٹ میں پاکستان کے حمزہ فیاض نے پینلٹی کارنر پر شاندار گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔
42ویں منٹ میں جاپان کے ناکائی کازوکی نے فیلڈ گول داغ کر جاپان کو دوبارہ 1-2 سے آگے کر دیا لیکن صرف ایک منٹ بعد ہی پاکستان کے غلام مصطفیٰ نے جوابی گول کر کے اسکور 2-2 کر دیا۔
دونوں ٹیموں نے لیگ مرحلہ 7 پوائنٹس اور جمع 8 کے یکساں گول فرق کے ساتھ ختم کیا تاہم پاکستان نے گول کرنے کے بہتر ریکارڈ کی بنیاد پر فائنل میں جگہ بنائی جس نے جاپان کے 16 کے مقابلے میں 18 گول کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ہراسانی الزامات،جاپان نے ایشین پیرا گیمز میں شامل بھارتی کھلاڑی کو ملک بدر کردیا
گرین شرٹس نے ابتدائی راؤنڈ کا اختتام 2 جیت، ایک ڈرا اور ایک شکست کے ساتھ کیا۔ اس سے قبل انہوں نے چین کو 8-3 اور کینیڈا کو 6-2 سے شکست دی تھی، اس سے پہلے کہ میزبان ملائیشیا سے 3-2 سے معمولی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان کا مقابلہ ہفتہ کو اسی مقام پر فائنل میں میزبان ملائیشیا سے ہوگا۔ میزبان ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہ ہے۔




