برسلز(کشمیر ڈیجیٹل)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 11.42 فیصد اضافے کے بعد 111.5 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کلاس فور ایسوسی ایشن کے بانی صدر راجہ طارق افسر عہدے سے مستعفی
برینٹ کروڈ کی قیمت میں بھی 7.87 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 109 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں جیسا جذبہ، ایرانی شہریوں نے امریکی ہیلی کاپٹر فضاء میں ہی تباہ کردیا
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر بڑھتی کشیدگی اور سپلائی سے متعلق خدشات کے باعث تیل کی قیمتوں میں یہ تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات دنیا بھر کی معیشتوں پر پڑنے کا امکان ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شوکت نواز میرکی اوورسیز کمیونٹی سے کشمیری مہاجرین کیخلاف مہم شروع کرنے کی اپیل، عبدالحمید لون کا انکشاف
واضح رہے کہ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے، جس سے بجلی گیس اور اشیاء ضروریہ مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔




