کلاس فور ایسوسی ایشن کے بانی صدر راجہ طارق افسر عہدے سے مستعفی

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آل پاکستان کلاس فور ایسوسی ایشن کے بانی صدر راجہ طارق افسر اپنے تنظیمی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

راجہ طارق افسر نے 2015 میں اُس وقت کلاس فور ملازمین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے اس ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی تھی جب آزاد کشمیر بھر کے درجہ چہارم ملازمین شدید مشکلات کا شکار تھے

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں جیسا جذبہ، ایرانی شہریوں نے امریکی ہیلی کاپٹر فضاء میں ہی تباہ کردیا

مختلف وجوہات کی بنا پر سینکڑوں ملازمین کی ترقیات رکی ہوئی تھیں۔انہوں نے ہزاروں ملازمین کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کی ۔

درجہ چہارم کے ملازمین کو ان کا جائز مقام دلوانے کے لیے دن رات محنت کی۔ ان کی کوششوں کے نتیجے میں درجنوں ملازمین کی پروموشنز ممکن ہوئیں

سرکاری ملازمین کے اوقاتِ کار کے تعین کیلئے وزیر اعظم اور صدر ریاست سے باضابطہ احکامات بھی جاری کروائے گئے۔ ان کے دورِ صدارت میں بھمبر سے تاؤبٹ تک متعدد ملازمین کو ترقی ملی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پروفیسر مقصود جعفری صدر آزادکشمیر کیلئے بہترین آپشن، صحافی مظہر برلاس

سنہ 2020 میں اپنی پہلی مدت کے اختتام پر، ان کی مسلسل محنت، خلوص اور ملازمین کے ساتھ مضبوط وابستگی کے باعث کمیونٹی نے ایک بار پھر ان پر اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں دوبارہ صدر منتخب کیا۔

مدت مکمل ہونے پر دارالحکومت مظفرآباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر حکومت میاں عبدالوحید سمیت کشمیر بھر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ طارق افسر نے نئی منتخب ہونے والی باڈی کو مبارکباد دی اور تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان زندہ باد،تہران بول اٹھا،وزیرخارجہ عباس عراقچی کا اہم پیغام جاری

ان کا کہنا تھا کہ میں ریاست بھر کے ملازمین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے دو مرتبہ مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے صدر منتخب کیا۔ میں نے اپنے عہدے کے ساتھ مکمل انصاف کرنے کی کوشش کی۔

میری کارکردگی آپ کے سامنے ہے—میرے درجنوں ساتھی آج اپنی پروموشن کے نوٹیفکیشن لئے کھڑے ہیں، یہی میری اصل کامیابی ہے۔

ہم نے نہ صرف ملازمین کے اوقاتِ کار متعین کروائے بلکہ انہیں ان کا جائز مقام دلانے کی بھی بھرپور کوشش کی۔

اس میں الحمدللہ کامیاب ہوئے۔ان کی قیادت کو ملازمین کے حقوق کے لیے ایک مضبوط آواز کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

Scroll to Top