حکومت کا اپنا گھر سکیم کے تحت آسان شرائط پر قرض فراہمی کا فیصلہ

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔۔

ہاؤسنگ اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خطے کے ممالک امن چاہتے ہیں تو دشمنوں کو اپنی زمین نہ دیں،ایرانی صدر

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت رہائشی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں تعمیرات اور ہاؤسنگ سیکٹر پر قائم ٹاسک فورس اور مختلف ورکنگ گروپس نے اپنی تجاویز پیش کیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی آزادکشمیر کو جھٹکا،خطیب اللہ خان ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

اجلاس میں کم لاگت گھروں کی فراہمی، نجی شعبے کے کردار اور اس شعبے کے ذریعے روزگار کے مواقع بڑھانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ عوام کو آسان شرائط پر گھروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اس مقصد کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔۔

تعمیراتی شعبے میں تیزی آنے سے ملک میں لاکھوں افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے معیشت کو بھی استحکام ملے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن، 45 حلقوں کیلئے ن لیگ کے 204 امیدوار میدان میں آگئے

اجلاس میں وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ ان کی سرمایہ کاری کے مکمل تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام قانونی اور انتظامی رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے اور ایک قابلِ عمل منصوبہ پیش کیا جائے جس پر فوری عملدرآمد شروع کیا جا سکے۔

وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکمت عملی کی تشکیل میں تمام اسٹیک ہولڈرز، بشمول تعمیراتی ماہرین اور سرمایہ کاروں کو شامل کیا جائے تاکہ زمینی حقائق کے مطابق موثر فیصلے کیے جا سکیں۔

Scroll to Top