آزادکشمیر الیکشن، 45 حلقوں کیلئے ن لیگ کے 204 امیدوار میدان میں آگئے

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ)آزاد کشمیر عام انتخابات 2026،آزاد کشمیر اور مہاجرین کے مجموعی طور پر 45انتخابی حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے 204امیدواروں نے جماعتی ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کروا دیں ۔

میرپور کے 4حلقوں سے 22بھمبر کے تین حلقوں سے 11کوٹلی کے چھ حلقوں سے 56 پونچھ کے 5حلقوں سے 31حویلی کے 2حلقوں سے 2سدھنوتی کے 2حلقوں سے 4مظفرآباد کے 5حلقوں سے 23جہلم ویلی کے دو حلقوں سے 9جبکہ مہاجرین کے 12حلقوں سے 17درخواستیں جمع ہوئیں۔۔

اپر نیلم سے شاہ غلام قادر،سٹی بھمبر سے چوہدری طارق فارق،حویلی ون سے محسن عزیز،حویلی ٹو سے عرفان عالم،جموں 6سے راجہ محمد صدیق خان،ویلی ون سے محمد نعیم خان،ویلی تھری سے شوکت علی شاہ،ویلی 5سے احمد رضا قادری کے مقابلے میں کسی جماعتی امیدوار نے ٹکٹ کیلئے درخواست جمع نہیں کروائی ۔۔

دستیاب ریکارڈ کے مطابق ایل اے ون ڈڈیال سے چوہدری ساجد نذیر،شعیب عابد،محمد جنید،راجہ بابر،چوہدری مسعودخالد،محمد ظہیراور علی زمان ایڈووکیٹ ایل اے ٹو چکسواری سے عظیم بخش چوہدری،محمد نذیر،چوہدری عبدالمالک کرنل ر محمد معروف، محبوب اصغر، ارشاد ادریس،میرپور سٹی سے شکیل طاہر،تسلیم عارف خواجہ ساجد محمود،چوہدری محمد سعید،اعجاز رضا،راجہ نصیب ٹھاکر،جاوید قادر،چوہدری رخسار احمد،آوینہ رخسار بھی میدان میں آگئیں۔

بھمبر کے انتخابی حلقہ برنالہ سے لئیق محمود عامر،وقار احمد نور،ایل اے 6سماہنی سے ظفر اقبال،راجہ مقصود خان،غلام ربانی،میجر ر خضر الرحمان راجہ،امجد پرویز علی خان،محمد رزاق چوہدری،رزاق احمد کشمیری،چوہدری جاوید اقبال ایڈووکیٹ ایل اے 7برنالہ سٹی بھمبر سے چوہدری طارق فاروق،ایل اے 8راج محل کوٹلی سے ذوالفقار علی،شاہ نواز ملک،عبدالوحید رضا ایڈووکیٹ،محمد صدیق،ایل اے 9 نکیال سے عمیر نعیم،شاہین نواز،کوٹلی سٹی سے ملک محمد نواز خان،محمد حنیف ملک شہزاد احمد آرائیں،فاتح محمودالحسن،شکیل محمود،زبیر کیانی،فیاض اکرم،محمد فاروق،سردار ارسلان شبیر،چوہدری ناصر کمال یوسف نے درخواستیں جمع کروادیں۔

ایل اے 11سہنسہ سے راجہ عابد،راجہ ایوب،راجہ ندیم ایڈووکیٹ،راجہ طالب خان،محمد زبیر،زاکر کیانی،ممتاز خان،رشید خان،بابر حسین،طاہر محمود بسمل ایڈووکیٹ،محمد ساجد،سردار شوکت علی خان ایڈووکیٹ،ڈاکٹر وثیق،برگیڈیئرڈ ریٹائرڈ لیاقت علی خان،سعیداللہ خان،راجہ ثاقب علی خالد،راجہ افتخار خان،ادریس حیات،محمد آصف،راجہ غضنفر علی،راجہ اظہر محمد رازق،امیر اللہ خان،علی اصغر خان، عاصم دلیر،مرزا مطلوب جرال،محترمہ ثوبیہ باسط،ایل اے 12چڑہوئی سے محمد شفیق،نعیم منصف خان،راجہ ریاست،راجہ یاسین،توقیر راجہ،عزیز احمد خان،کامران الحق،طارق محمود،راجہ عابد ایوب،ایل اے 13کھوئی رٹہ سے راجہ ایاز احمد،شاداب سکندر،عقیل احمد راجہ،محمد محفوظ،محمد نصیر،ایل اے 14ضلع باغ دھیرکوٹ سے راجہ افتخار ایوب،راجہ فیصل آزاد راجہ، عابد علی عابد،ایل اے 15وسطی باغ سے راجہ یاسین خان،برگیڈیئرڈ ر محمد خان،مشتاق احمد منہاس،شیرایاز خان راجہ،نثار احمد خان،محمد سعید انقلابی،ایل اے 16شرقی باغ سے شاہد آفتاب چغتائی،اعجاز احمد،سردار میر اکبر خان،سردار مراد انور ایڈووکیٹ،پرویز چغتائی کے نام شامل ہیں ۔

ایل اے 17حویلی ون سے چوہدری محسن عزیز،حویلی ٹو سے محمد عرفان عالم،ایل اے 18عباس پور سے اسامہ بن زاہد،چوہدری محمد صدیق،چوہدری یاسین گلشن،کامران عزیز،راجہ شیر افگن خان،ابرار عزیز،میاں محمد حلیم،ظفر اقبال کیانی،سردار فیصل محمود،محمد شہزاد،سردار منظر بشیر ایڈووکیٹ،ایل اے 19ہجیرہ سے مقبول حسین اعوان،ملک شکیل اعوان ایڈووکیٹ،سردار عامر الطاف،سردار طارق محمود،ایل اے 20کھائی گلہ سے عبدالرشید خان،ملک کلیم اعوان،سردار فرحان بن اعظم،نوید صادق،سردار جنید بہادر خان،ایل اے 21راولاکوٹ سٹی سے اعجاز یوسف،سردار طاہر انور خان،ایل اے 22تھوراڑ سے سردار الطاف،جاوید شریف ایڈووکیٹ،ساجد یعقوب،دانش ریاض،سردار ریاض روشن،قمر جہانگیر خان،سردار توصیف عزیز،سردار عبدالجبار خان،سردار عبدالخالق وصی،ایل اے 23پلندری سے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان،یاسر منشاء،ایل اے 24بلوچ سے سردار فاروق طاہر،ملک پرویز اختر اعوان۔۔

ایل اے 25اپر نیلم سے شاہ غلام قادر،ایل اے 26 لوئر نیلم سے شاہ غلام قادر،راجہ محمد بشیر خان،راجہ فتح اللہ خان،سراج الدین ثمر،ضیاء الرحمن،ایل اے 27کوٹلہ مظفرآباد سے فراز عارف،نورین عارف،سید افتخار حسین شاہ،ایل اے 28لچھراٹ سے مرتضی گیلانی،طارق عبداللہ ڈار،اعجاز مغل،راجہ عبدالباسط،راجہ امداد علی طارق،سید غضنفر علی،سید سرفراز گیلانی،ایل اے 29مظفرآباد سٹی سے سید افتخار علی گیلانی،خواجہ شاہد محمود وانی،ایاز احمد ملک،ایل اے 30ہٹیاں ڈوپٹہ سے راجہ محمد فرید خان،انجینئر رفاقت حسین اعوان،ڈاکٹرمصطفی بشیر عباسی ایل اے 31کھاوڑہ مظفرآباد سے شفقت علی چوہدری،ثاقب مجید راجہ،طارق بشیر،راجہ ابرار حسین خان،راجہ عبدالقیوم خان،شوکت اقبال راجہ،قیصر مجید خان،ایل اے 32چکار جہلم ویلی سے ارباب طارق میر،راجہ محمد فاروق حیدر خان ایل اے 33لیپہ سے سید مختار گیلانی،عمیر آفتاب کیانی،فرید خان،انجینئر رفاقت حسین اعوان،لیاقت علی خان،راجہ محمد فاروق حیدر خان،مدثر شمس اعوان ایڈووکیٹ،ایل اے 34جموں ون سے بلال مختار بٹ،مرزا عبدالرشید جرال ایڈووکیٹ،ساجد عظیم مرزا،ناصر حسین ڈار،محمد بشارت خان،راجہ محمد منیب ٹھاکر شامل ہیں۔

ایل اے 35جموں ٹو سے چوہدری محمد اسماعیل ایل اے 36جموں 3سے محمد احسن رضا،محمد اسحق،ایل اے 37جموں 4سے علی حمید،اکمل سرگالہ،سرور آرزو،میاں محمد عثمان رشید،ناصر جمال گورسی ایڈووکیٹ،محمد اکرم،ایل اے 38جموں 5سے ذیشان علی،ایل اے 39جموں 6سے راجہ محمد صدیق کے نام سامنے آگئے ۔

ایل اے 40ویلی ون سے محمد نعیم خان،ایل اے 41ویلی ٹو سے خواجہ محمد ایوب،محمد عاطف میر،قمر اقبال ڈار،محمد یعقوب،ایل اے 42ویلی 3سے سید شوکت علی شاہ،ایل اے 43ویلی 4سے محمد یاسین لون،عبدالحمید لون،ایل اے 44ویلی 5سے احمد رضا قادری نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے پارلیمانی بورڈ کے پاس درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کے قریب متعدد سیاسی رہنما اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کریں گے اور بعض حلقوں میں مسلم لیگ ن میں بھی نئے لوگ شامل ہوں گے جن کیلئے خصوصی سکوپ رکھا جا سکتا ہے۔