مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں آزاد جموں و کشمیر میں آئندہ عام انتخابات 2026 کی تیاریوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
مظفرآباد آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن نے آزادکشمیر کے عام انتخابات 2026 کا شیڈول مئی میں جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر:فیلڈ مارشل عاصم منیر سے محبت کا اظہار، ویڈیو وائرل
اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل کی سربراہی میں آل پارٹی کانفرنس میں اعلان
آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ عام انتخابات 2026 کی تیاریوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل کی زیر صدارت سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد اعلان کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹریفک کا المناک حادثہ، دو جوان جاں بحق، ہجیرہ سوگ میں ڈوب گیا
مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور مہاجرین جموں و کشمیر کے اراکین اسمبلی کی بھی اجلاس میں شرکت کی ۔
چیف الیکشن کمشنر نے غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ انتخابات کے شفاف، منصفانہ اور منظم انعقاد کے عزم کا اعادہ کیا۔مئی میں الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔انتخابات پاک فوج کی نگرانی میں کرانے کا ارادہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مشرقِ وسطیٰ صورتحال: وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، اہم گفتگو
ووٹر لسٹوں کی بروقت تیاری اور پولنگ اسٹیشنوں کی سہولیات پر تفصیلی غور۔مہاجرین جموں و کشمیر کے ووٹروں کی سہولت کیلئے خصوصی انتظامات پر بھی مشاورت کی گئی ۔
ممبر الیکشن کمیشن نظیر الحسن گیلانی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا الیکٹورل سسٹم مکمل طور پر ڈیجیٹلائز ہو چکا ہے۔الیکشن کمیشن نادرا کے سٹیزن ڈیٹا بیس سے لنک ہو چکا ہے۔
سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹر لسٹوں اور سیکیورٹی کے حوالے سے تجاویز پیش۔الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق
چیف الیکشن کمشنر جسٹس ر غلام مصطفی مغل کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔
انتخابات پاک فوج کی نگرانی میں کرانے کا ارادہ ہے ۔
ووٹر لسٹوں کی بروقت تیاری اور پولنگ اسٹیشنوں کی سہولیات پر تفصیلی غور،مہاجرین جموں و کشمیر کے ووٹروں کی سہولت کیلئے خصوصی انتظامات پر بھی مشاورت کی گئی۔




