پی ایس ایل 11 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر ڈیوڈ وارنر الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کا پاکستان سے اظہار تشکر کا انوکھا انداز،امریکہ اور یورپ حیران
سعود شکیل کا کہنا تھا کہ اوس پڑے گی اس لیے پہلے فیلڈنگ کررہے ہیں، ٹیم میں ابرار احمد اور عثمان طارق دونوں کھیل رہے ہیں۔
ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کی قیادت جاری رکھنے پر بہت خوش ہوں، امید ہے اس بار پہلے سے بھی اچھا پرفارم کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یواے ای،عجمان، راس الخیمہ میں سیلابی صورتحال، ژالہ باری ریکارڈ،الرٹ جاری
آل راؤنڈر معین علی کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کی ٹیم میں زبردست آل راؤنڈرز ہیں، ہماری ٹیم میں پاکستان کے ٹی 20 کپتان سلمان آغا بھی شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مقابلۂ حسن کے دوران حسینہ کے نقلی دانت گرگئے، ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے حیدرآباد کنگزمین کو باآسانی 69 رنز سے شکست دی تھی۔



