صحت کے شعبے میں انقلاب لائیں گے، وزیر صحت ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی

میرپور( کشمیر ڈیجیٹل )وزیر صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی نے کہا ہے کہ صحت کے شعبہ میں اصلاحات و جدت کے ذریعے انقلاب لائیں گے ۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم افتخار گیلانی کے ویژن کے مطابق تمام ہسپتالوں، مراکز صحت د دفاتر میں بائیو میٹرک نظام کو فعال کردیا ہے۔

 مزید یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی کا رول ہیلتھ سنٹر گڑھی دوپٹہ کا دورہ،طبی سہولیات فراہمی کی یقین دھانی

ڈاکٹر قوم کے حقیقی مسیحا ہوتے ہیں سب کو دیانت داری و فرض شناسی سے خدمت کرنا ہوگی تاکہ صحتمند، بیماریوں سے محفوظ ریاست ہو۔

ان خیالات کا اظہار وزیر صحت عامہ آزاد کشمیر نے دورہ میرپور کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میرپور میں آفیسران و ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

 وزیرِ صحت عامہ ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی کو میرپور ڈویژن کی صحت عامہ کی صورتحال پر ڈی ایچ او نے بریفنگ دی، اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران اور میڈیکل اسٹاف سے ملاقات ہوئی۔

 وزیرِ جنگلات کرنل (ر) وقار نور، ممبر کشمیر کونسل چوہدری سعید، چوہدری رخسار، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر فدا حسین راجہ سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران اور میڈیکل اسٹاف موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور متعلقہ افسران کی جانب سے میرپور میں صحت عامہ کی مجموعی صورتحال، طبی اداروں میں دستیاب سہولیات، اسٹاف، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات اور درپیش مسائل کے حوالے سے وزیرِ صحت کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ صحت عامہ ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے محکمہ صحت کے افسران اور طبی عملے سے مختلف امور پر تفصیلات دریافت کرتے ہوئے عوام کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی، اداروں کی کارکردگی میں بہتری اور درپیش مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

 مزید یہ بھی پڑھیں:وزیرصحت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر کا جناح ڈینٹل ہسپتال اپ گریڈ کرنے کا اعلان

اس موقع پر شجرکاری مہم کے تحت وزیرِ صحت عامہ ڈاکٹر مصطفی بشیرعباسی نے پودا بھی لگایا اور اسے پانی دینے کے بعد دعا کی۔ا نہوں نے شجرکاری کے ذریعے صحت مند اور سرسبز ماحول کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا اور اپیل کی کہ ہر شخص شجر کاری مہم کا حصہ بنے۔