آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی 4 اکتوبر کی احتجاجی کال کے دوران روڈ بلاک کے موقع پر فائرنگ کے واقعے سے متعلق عثمان نامی نوجوان کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔
ویڈیو بیان میں عثمان نے اپنا تعارف سات مرحلہ سکیم کے رہائشی کے طور پر کراتے ہوئے بتایا کہ وہ 4 اکتوبر کو روڈ بند کرنے کے مقام پر موجود تھا۔
عثمان کے مطابق، ’’جس وقت پولیس آئی تو ساری عوام وہاں سے بھاگ گئی، میں بھی سائیڈ پر اپنے کمرے میں چھپ گیا۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے سڑک صاف کرنے کا عمل شروع کیا گیا، جبکہ وہ اس دوران اپنے کمرے میں موجود تھا۔




