تھائی لینڈ (کشمیر ڈیجیٹل) معروف مقابلۂ حسن ’مس گرینڈ تھائی لینڈ‘ میں تقریر کے دوران امیدوار کے نقلی دانت اسٹیج پر گرگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایونٹ میں پیش آنے والے اس غیر متوقع واقعے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی لیکن دلچسپ بات یہ تھی کہ امیدوار نے نہایت مہارت اور اعتماد کے ساتھ صورتحال کو سنبھال لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوئی اہل شہری ووٹ سے محروم نہ رہے، چوہدری بشارت کی ہدایت
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقابلے میں شریک امیدوار کمولوان چاناگو (Kamolwan Chanago) ابتدائی مرحلے میں اپنا تعارف پیش کر رہی تھیں کہ اسی دوران ان کے ڈینٹل وینیئرز اچانک نکل گئے جس سے چند لمحوں کے لیے اسٹیج پر خلل پیدا ہوا۔
یہ منظر ججز اور وہاں موجود ناظرین کے سامنے پیش آیا تاہم کمولوان چاناگو گھبراہٹ کا مظاہرہ کرنے کے بجائے پُرسکون رہیں اور چند لمحوں کے لیے مڑیں، اپنے ڈینٹل وینیئرز درست کیے اور دوبارہ اعتماد کے ساتھ اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل11 ، دوسر امیچ آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا
امیدوار کے اس پُراعتماد اور پیشہ ورانہ رویے نے حاضرین کے دل جیت لیے اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
Güzellik yarışmasında Tayland güzeli konuşurken takma dişleri çıktı. pic.twitter.com/LzoCV4lQkQ
— Kulis Magazin (@kulis_magazin) March 27, 2026
بعدازاں انہوں نے ایوننگ گاؤن میں پوز دیتے ہوئے کیمروں کے سامنے مسکراتے ہوئے اپنی پرفارمنس مکمل کی، گویا کچھ ہوا ہی نہ ہو۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جہاں صارفین نے ان کے حوصلے اور پیشہ ورانہ انداز کو سراہا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث اثرات براہِ راست تیل کی عالمی منڈی پر پڑ رہے ہیں،عالمی میڈیا رپورٹس
یہ واقعہ مقابلے کے ابتدائی مرحلے کے دوران پیش آیااورفاتح کا اعلان ہفتے کے روز کیا جائے گا۔
جیتنے والی امیدوار مس گرینڈ انٹرنینشل 2026 میں تھائی لینڈ کی نمائندگی کریں گی جو بھارت میں منعقد ہوگا۔




