ممتاز آباد: پرائس کنٹرول کمیٹی کا شہر بھر کا دورہ، متعدد تاجروں کو جرمانے،وارننگ

ممتاز آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پرائس کنٹرول کمیٹی کا مختلف بازاروں کا دورہ، گراں فروشوں کو جرمانے اور وارننگ کردی ۔

یونین کونسل بدھال شریف کے علاقے ممتاز آباد میں پرائس کنٹرول کمیٹی نے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی رجسٹریشن ،الیکشن کمیشن میں درخواست جمع

دورے کے موقع پرنائب تحصیلدار شوکت حسین شاہ نے زبیر راٹھور، نوشیروان ریاض اور پولیس نفری کے ہمراہ کریانہ اسٹورز، سبزی و فروٹ فروشوں، بیکریوں اور مرغ فروشوں کی چیکنگ کی۔

دورے کے دوران ریٹ لسٹ سے زائد قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنے اور زائد المعیاد اشیاء رکھنے پر متعدد دکانداروں کو جرمانے کیے گئے جبکہ بعض کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں: محکمہ صحت کے ملازمین کا آزادی چوک میں احتجاج، مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

بیکری آئٹمز پر ایکسپائری ڈیٹ درج نہ ہونے پر بھی تاجروں کو تنبیہ کی گئی اور ہدایت دی گئی کہ وہ متعلقہ ہول سیلرز سے تمام اشیاء پر لازمی طور پر ایکسپائری ڈیٹ چسپاں کروائیں۔

اس موقع پر شہریوں نے انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ماہِ رمضان میں اس طرح کی کارروائیاں عوام کے مفاد میں ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ صحت کے ملازمین کا آزادی چوک میں احتجاج، مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

انہوں نے مطالبہ کیا کہ گراں فروشی اور زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔

Scroll to Top