اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی وزیر وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود خان کا کہنا تھا کہ توانائی کا عالمی بحران صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کیلئے چیلنج ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز کی بندش : تیل کی عالمی سپلائی متاثر،بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتے،احسن اقبال
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ موجودہ بحران میں ہمیں ایک قوم بن کر نکلنا ہوگا۔ پاکستان جلد بحران سے نکل آئے گا۔
موجودہ عالمی حالات میں توانائی کا بحران صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے چیلنج ہے۔
حکومت پوری ذمہ داری کے ساتھ صورتحال کو سنبھال رہی ہے۔ ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ ملک میں ایندھن کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے۔ حکومت اس بات سے بخوبی آگاہ ہے…— Rana Mashhood Ahmad khan (@ranamashhood) March 7, 2026
انہوں نے کہا کہ حکومت پوری ذمہ داری کے ساتھ صورتحال کو سنبھال رہی ہے۔ ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ ملک میں ایندھن کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تیل کی مصنوعی قلت اور مجبوری کا فائدہ اٹھا کرقیمتیں بڑھانا سنگین اخلاقی جرم ،ذیشان ملک
رانا مشہود خان کا کہنا تھا کہ حکومت اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ مہنگائی اور عالمی تنازعات کے اثرات عوام کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں، اسی لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ عوام پر بوجھ کم سے کم رکھا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ،ہم متحد رہے تو کوئی بحران رکاوٹ نہیں بن سکتا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
وفاقی وزیر وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ جیسے ہی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی آئے گی، اسی تناسب سے اس کا فائدہ براہِ راست پاکستانی عوام تک پہنچایا جائے گا۔
مشکل حالات میں قوم کا تعاون اور اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، اور انشاءاللہ ہم مل کر اس مرحلے سے بھی سرخرو ہو کر نکلیں گے۔




