سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے؛ فی تولہ کہاں پہنچ گیا!

عالمی حالات اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے باعث گولڈ مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں کیونکہ معاشی غیر یقینی کی وجہ سے سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کے لیے سونے کا رخ کر رہے ہیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، پاکستان میں فی تولہ سونا 13 ہزار 300 روپے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 5 لاکھ 63 ہزار 862 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 402 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 4 لاکھ 83 ہزار 420 روپے کا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ تھم گیا

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 133 ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 411 ڈالر تک جا پہنچا ہے۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 188 روپے مہنگی ہو کر 10 ہزار 50 روپے کی ہو گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی حالات اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ برقرار رہا تو قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی ریفائنری پر ڈرون حملہ؛ راس تنورا میں ہنگامی حالت نافذ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

Scroll to Top