پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل سات دنوں تک ہونے والے اضافے کے بعد آج پہلی بار کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے ہیں جس کی وجہ سے ریٹ نیچے آ گئے ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمزاینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی 600 روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب یہ 4 لاکھ 63 ہزار 444 روپے پر آ گیا ہے۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے اور فی تولہ چاندی 350 روپے سستی ہو کر 9 ہزار 204 روپے کی ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، فی تولہ سونا 5 لاکھ 41 ہزار سے متجاوز
عالمی مارکیٹ کی بات کریں تو وہاں بھی سونے کی قیمتوں میں گراوٹ آئی ہے۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 7 ڈالر سستا ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 ہزار 178 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔ ماہرین اس کمی کو مسلسل سات روز تک جاری رہنے والی تیزی کے بعد پہلا بڑا بریک قرار دے رہے ہیں۔




