سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

راس تنورا: سعودی عرب کے اہم تجارتی شہر راس تنورا میں واقع آئل ریفائنری کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

شپنگ ذرائع کے مطابق، یہ حملہ اس وقت ہوا جب راس تنورا پورٹ پر پی این ایس سی (PNSC) کے چارٹرڈ جہاز میں پاکستان کے لیے تیل لوڈ کیا جا رہا تھا۔ حملے کے فوری بعد جہاز پر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی اور تیل کی لوڈنگ کا عمل روک دیا گیا۔

سعودی دفاعی حکام کی وضاحت:

سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ آرامکو کی راس تنورا تنصیبات کے قریب دو ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مار گرائے گئے ڈرونز کا ملبہ گرنے سے ریفائنری کے ایک حصے میں محدود نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر فوری قابو پا لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی؛ متحدہ عرب امارات سے انخلا کے لیے ریاض نیا ٹرانزٹ حب بن گیا

ریفائنری کی بندش اور حفاظتی اقدامات:

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، احتیاطی تدابیر کے طور پر راس تنورا پورٹ سے متصل ریفائنری کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ حکام نے پورٹ اور گردونواح میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے تاکہ کسی بھی مزید ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ پی این ایس سی چارٹرڈ جہاز اور اس کے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران جنگ،آبنائے ہرمز کی بندش، عالمی مارکیٹ میں تیل قیمتوں میں ہوشربااضافہ

Scroll to Top