ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو ہرایا تھا جبکہ امریکا کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:2027 میں شروع ہونیوالی اسکالرشپ پروگرام ماسٹرز سطح کیلئے ہوگا،آسٹریلیا
آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے کے میچ میں امریکہ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کولمبو کے تاریخی سنہالی سپورٹس کلب میں دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی میچز میں بالکل مختلف جذبات کے ساتھ اس مقابلے میں داخل ہو رہی ہیں
، پاکستان نے ٹورنامنٹ کا آغاز نیدرلینڈز کے خلاف ایک اعصاب شکن مقابلے میں فتح سے کیا جہاں فہیم اشرف کی شاندار آخری اوور بولنگ نے سبز شرٹس کو شکست سے بچا لیا
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد ایئرپورٹ روڈ پر آتشزدگی، سعودی شیلٹر سمیت قیمتی سامان جل کر خاکستر
اگرچہ دو پوائنٹس مل چکے ہیں مگر کارکردگی نے کئی سوالات بھی چھوڑے ہیں۔دوسری جانب امریکہ وہ ٹیم ہے جو پوائنٹس ٹیبل پر اگرچہ خالی ہاتھ ہے لیکن دل جیتنے میں سب سے آگے،
بھارت کے خلاف تاریخی اپ سیٹ کے دہانے تک پہنچنے کے بعد سوریا کمار یادیو کی دھواں دار بیٹنگ نے ان کا خواب توڑ دیا مگر دنیا کو یہ پیغام ضرور دے دیا کہ یو ایس اے اب معمولی ٹیم نہیں رہی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب:پاکستان کا ہائپر سونک میزائل سمیش ،فتح 2 میزائل کی دھوم
امریکی ٹیم کو اس بار اپنے ٹاپ آرڈر سے بہتر آغاز درکار ہوگا کیونکہ بھارت کے خلاف ابتدائی ناکامی نے انہیں مہنگا پڑا تھا،
کپتان مونانک پٹیل اور اینڈریز گوس سے شائقین کو خاصی امیدیں ہوں گی، کم وقت میں ممبئی سے کولمبو کا سفر، موسم اور کنڈیشنز کی تبدیلی، سب کچھ امریکہ کے خلاف ہے مگر اگر حالیہ تاریخ کچھ بتاتی ہے تو وہ یہ کہ یہ ٹیم مشکلات سے گھبرا کر پیچھے ہٹنے والوں میں سے نہیں،
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ، خریدار پریشان
آج کا مقابلہ صرف دو پوائنٹس کا نہیں بلکہ اعتماد، ساکھ اور ایک اور ممکنہ تاریخ رقم کرنے کا ہے، کیا امریکہ ایک بار پھر پاکستان کو چونکا دے گا یا پاکستان اس بار قسمت کے بجائے مضبوط کارکردگی سے جیت پائے گا؟۔




