کیٹی زکریا وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکرٹری نامزد، سابق ترجمان کیرولین لیویٹ کو نئی نوکری مل گئی

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی میں مختصر عرصے تک کام کرنے والی قدامت پسند مبصر کیٹی زکریا کو اگلی وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ وائٹ ہاؤس کی سابق ترجمان اور صدر ٹرمپ کی قریبی ساتھی کیرولین لیویٹ نے فوکس نیوز جوائن کر لیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق کیٹی زکریا کیرولین لیوٹ کی جگہ لیں گی جنہوں نے اگست میں اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہائوس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہو کر استعفا دیا، ایران کا دعویٰ

کیٹی زکریا کی لنکڈ ان پروفائل کے مطابق وہ اس وقت ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ میں کمیونیکیشن ایڈوائزر کے طور پر کام کر رہی ہیں، یہ ادارہ ٹروتھ سوشل کا انتظام سنبھالتا ہے۔

کیٹی زکریا نے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی میں اس وقت کی سیکرٹری کرسٹی نوم کی ترجمان کے طور پر بھی مختصر وقت کے لیے کام کیا تھا اور وہ اکثر قدامت پسند میڈیا پر بطور مہمان بھی نظر آتی ہیں۔

کیٹی زکریا کیلیفورنیا میں رہائش پذیر ہیں اور انہوں نے ریاست میں قدامت پسند ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے ٹرمپ کے اتحادی رک گرینل کی جانب سے قائم کردہ ایک غیر منافع بخش تنظیم فکس کیلیفورنیاکے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس اور کیٹی زکریا کی جانب سے فوری طور پر اس تقرری کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری طرف   وائٹ ہاؤس کی سابق ترجمان اور صدر ٹرمپ کی قریبی ساتھی کیرولین لیویٹ اب ٹی وی اسکرین پر نئے سفر کا آغاز کر رہی ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوزنے اعلان کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی سابق ترجمان اور صدر ٹرمپ کی قرینی ساتھی کیرولین لیویٹ ہمارے نیٹ ورک کا حصہ بن رہی ہیں اور وہ اب ٹی وی اسکرین پر ’’تجزیے اور تبصرے‘‘ پیش کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا بھارت کوجھٹکا، گرین کارڈ اسپانسرشپ پروگرام معطل

اس حوالے سے فوکس نیوز میڈیا کی چیف ایگزیکٹو سوزن اسکاٹ کا جاری بیان سامنے آیا ہے جس کے مطابق لیویٹ یکم نومبر سے فوکس نیوز پر نظر آئیں گی۔

 فوکس نیوز کی سی ای او سوزن اسکاٹ نے وائٹ ہاؤس کی سابق ترجمان کی موجودہ سیاسی منظرنامے پر گہری سمجھ کو سراہا۔