بھارتی ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، فاسٹ بولر ہرشیت رانا میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ ان کی جگہ محمد سراج کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے فاسٹ بولر ہرشیت رانا کے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے باہر ہو نے کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فٹنس مسائل،آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ورلڈ کپ سے باہر

بی سی سی آئی کے مطابق ہرشیت رانا 4 فروری 2026 کو جنوبی افریقا کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ میگا ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ڈاکٹروں سے مشاورت اور اسکینز کے بعد بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے ہرشیت رانا کو ٹورنامنٹ کے لیے فٹ قرار نہیں دیا۔ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ہرشیت رانا کی جگہ فاسٹ بولر محمد سراج کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 :پاکستان کیلئے مقابلے کی صورتحال بدل گئی

خیال رہے کہ 20 ٹیموں پر مشتمل ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا آغاز آج سے ہوگا اور یہ ٹورنامنٹ 8 مارچ تک جاری رہے گا۔

Scroll to Top