متعارف

شوگر اور وزن کم کرنے کیلئے پاکستان میں جدید انجکٹیبل دوا ٹرزا ٹرم متعارف

معروف پاکستانی دوا ساز ادارے میکٹر انٹرنیشنل لمیٹڈ نے ٹائپ 2 ذیابیطس کے علاج کیلئے ایک نئی اور جدید انجکٹیبل دوا ٹرزا ٹرم متعارف کرا دی ہے۔ یہ دوا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) کی منظوری کے بعد اب باقاعدہ طور پر پاکستانی مارکیٹ میں دستیاب ہے ۔

کمپنی کے مطابق ٹرزا ٹرم خاص طور پر ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے تیار کی گئی جدید انجکٹیبل تھراپی ہے ۔ اس کا مقصد خون میں شوگر کی سطح کو مؤثر اور دیرپا انداز میں کنٹرول کرنا ہے تاکہ مریض اپنی روزمرہ زندگی کو بہتر طریقے سے گزار سکیں اور ذیابیطس سے جڑی پیچیدگیوں سے محفوظ رہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خشک میوہ جات بلڈ شوگر کنٹرول اور ذیا بیطس میں مددگارثابت ہو سکتے ہیں

طبی ماہرین کے مطابق اس دوا کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ یہ صرف بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے تک محدود نہیں بلکہ اس کے استعمال سے وزن میں کمی کے فوائد بھی سامنے آتے ہیں ۔ چونکہ ٹائپ 2 ذیابیطس کے زیادہ تر مریض موٹاپے یا زائد وزن کا شکار ہوتے ہیں، اس لیے ٹرزا ٹرم انہیں ایک ساتھ شوگر کنٹرول اور وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے، جو اسے ایک دوہرا فائدہ دینے والی دوا بناتی ہے ۔

میکٹر انٹرنیشنل لمیٹڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ دوا جدید سائنسی تحقیق اور بین الاقوامی طبی معیار کے مطابق تیار کی گئی ہے ۔ انجکٹیبل تھراپی کے استعمال سے مریضوں میں نہ صرف بلڈ شوگر کے لیول میں بہتری دیکھی گئی ہے بلکہ مجموعی میٹابولک صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ کمپنی کے مطابق، یہ دوا پاکستان میں ذیابیطس کے علاج کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بادام دل،بلڈپریشراورنظامِ ہاضمہ،شوگر کنٹرول کیلئے مفید

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ذیابیطس ایک تیزی سے بڑھتا ہوا مرض ہے، جہاں لاکھوں افراد ٹائپ 2 ذیابیطس کا شکار ہیں ۔ ایسے میں جدید اور مؤثر ادویات کی دستیابی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ نئی دوا کی آمد سے نہ صرف مریضوں کو علاج کے بہتر آپشنز میسر آئیں گے بلکہ ملکی سطح پر ذیابیطس کے بوجھ کو کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے ۔

Scroll to Top