اوگرا کا ایل پی جی 6 روپے 37 پیسے فی کلو اضافے کا اعلان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 6 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی ہو گئی ہے، جس کے بعد گھریلواستعمال کے لیے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 75 روپے 21 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری انتقال کرگئے

اوگرا نے بتایا کہ نئی قیمت کا اطلاق یکم فروری 2026 سے ہوگا۔ قیمت میں اضافہ عالمی منڈی میں ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں اور درآمدی لاگت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

صارفین پر اضافی بوجھ کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، خاص طور پر وہ گھرانے جو ایل پی جی پرانحصار کرتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بندرعباس : زور دار دھماکہ، متعدد گاڑیاں، عمارت متاثر،ریسکیو آپریشن جاری

اوگرا کی اس تازہ کارروائی کے بعد صارفین سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ توانائی کے متبادل ذرائع پر غورکریں تاکہ روزمرہ کے اخراجات میں توازن برقرار رہے۔

ایل پی جی 6 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی ہونے کے بعد نئی قیمت 184 روپے 79 پیسے فی کلو ہوگئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ عنقریب مالیاتی بحران سے دوچار ہو جائے گا: سیکرٹری جنرل کا انتباہ

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 75 روپے 21 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2667 روپے 40 پیسے مقرر ہوگئی۔

واضح رہے کہ اوگرا نے فروری کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

Scroll to Top