صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری انتقال کرگئے

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری انتقال کرگئے۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری علالت کے باعث اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کا انتقال ہوا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سیلفی لیتے بچہ دریائے نیلم میں گرگیا،15ویں دن بھی تلاش جاری

مرحوم صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری71 سال کی عمر میں انتقال کرگئے انکی نماز جنازہ کل بروز اتوار انکے آبائی گاؤں چیچیاں میرپور می 3 بجے سہ پہر ادا کی جاے گی

خاندانی ذرائع نے صدر بیرسٹر سلطان محمود کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔صدر آزادکشمیر کی نماز جنازہ ان کے آبائی ضلع میرپور میں ادا کی جائےگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں رد و بدل ،ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت بڑی لگن اور قوم کی خدمت کے جذبے سے کی۔

وہ نہ صرف ایک سیاسی رہنما تھے بلکہ تحریکِ آزادی کشمیر کے دیرینہ حامی بھی تھے، جنہوں نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: ناقص انتظامات پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دفتر سیل

واضح رہے کہ بیرسٹر سلطان محمود کچھ عرصہ سے علالت کے باعث سیاسی سرگرمیوں سے دور ہو گئے تھے، جس کے بعد اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے قائم مقام صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی ہوئی تھیں۔

بیرسٹر سلطان محمود کو 2021 کے عام انتخابات کے بعد صدر ریاست بنایا گیا تھا، ان کے فرزند یاسر سلطان اس وقت آبائی نشست سے ممبر اسمبلی ہیں۔

بیرسٹر سلطان محمود نے حال ہی میں اپنے گروپ سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے قبل وہ پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کا حصہ تھے۔

Scroll to Top