بندرعباس : زور دار دھماکہ، متعدد گاڑیاں، عمارت متاثر،ریسکیو آپریشن جاری

تہران (کشمیرڈیجیٹل)ایران کےشہر بندر عباس میں دھماکہ ایران کے جنوبی شہر بندر عباس میں ایک شدید دھماکہ ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ ایک آٹھ منزلہ عمارت میں پیش آیا جس کے نتیجے میں عمارت کی نچلی دو منزلیں تباہ ہو گئیں

جبکہ دھماکے سے قریبی متعدد گاڑیاں اور دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایرانی سرکاری ذرائع نے دھماکے کی وجہ تاحال واضح نہیں کی ہےاور ناہی جانی نقصان کےمتعلق کوئی سرکاری اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔

تحقیقات ابھی جاری ہیں اور مزید معلومات کے لیے حکام کے بیانات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

آبنائے ہرمز کے قریب ایران بندر عباس شہر کے ایک 8 منزلہ عمارت میں دھماکہ ۔

یہ دھماکہ پاکستانی وقت کے مطابق 1بجکر 27 منٹ پر ہوا ۔عمارت کے دو منزلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ابھی تک دھماکے کی کوئی وجہ سامنے نہ آسکی ۔

Scroll to Top