ماسکو : طوفانی برف باری، 200 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ماسکو(کشمیر ڈیجیٹل)روسی دارالحکومت ماسکو میں پڑنے والی برفباری کا گزشتہ 200 سال سے زائد کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق تقریباً ایک کروڑ 30 لاکھ آبادی والے شہر میں شدید برف باری کے باعث مرکزی علاقوں میں سڑکوں پر برف کے بڑے ڈھیر لگ گئےجس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہونے کو تیار، پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان

ماسکو کے اطراف میں چلنے والی مسافر ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ گاڑیاں طویل ٹریفک جام میں پھنس گئیں۔

ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کے مطابق ’جنوری ماسکو میں سرد اور غیر معمولی طور پر زیادہ برفباری والا مہینہ رہا‘۔

مزید یہ بھی پڑھیں:5 فروری کو کوہالہ پُل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گے ، عاصم خالد اعوان

یونیورسٹی کے مطابق، ’29 جنوری تک ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کی موسمیاتی آبزرویٹری میں تقریباً 92 ملی میٹر بارش اور برفباری ریکارڈ کی جا چکی ہے، جو گزشتہ 203 برسوں میں سب سے زیادہ ہے‘۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کیخلاف وکٹ لینے پر جشن مناؤں گا ، پاکستانی اسپنر ابرار احمد

اس سے قبل رواں ماہ روس کے مشرقی علاقے کامچاٹکا میں شدید برفانی طوفان کے باعث ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں دو مختلف کارروائیاں ، بھارتی پراکسی یافتہ 41 دہشتگرد ہلاک

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں عمارتوں کی دوسری منزل تک برف کے ڈھیر دکھائی دیے جبکہ سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں مکمل طور پر برف میں دب گئی تھیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق تقریباً ایک کروڑ 30 لاکھ آبادی والے شہر میں شدید برف باری کے باعث مرکزی علاقوں میں سڑکوں پر برف کے بڑے ڈھیر لگ گئےجس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Scroll to Top