لاہور (کشمیر ڈیجیٹل) ماں اور بیٹی کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کے بعد پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کی پیشکش بھی کر دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ماسکو : طوفانی برف باری، 200 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
تاہم وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عظمی بخاری کو استعفیٰ دینے سے منع کردیا۔ انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی ۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اگر میرے استعفے سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو میں استعفیٰ دینےکیلئے تیار ہوں
کیونکہ میڈیا اور سوشل میڈیا میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ شاید میں نے ہی اس خاتون کو دھکے دے کر گرا دیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:5 فروری کو کوہالہ پُل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گے ، عاصم خالد اعوان
انہوں نے کہا کہ میری غلطی یہ ہے کہ مجھے انتظامیہ کی طرف سے جو اطلاعات دی جا رہی تھیں۔ میں نے وہی میڈیا کے ساتھ شیئر کیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ ساتھ میرے ساتھ بھی زیادتی کی گئی اور ان افسران کی زیادتی کا بوجھ مجھے برداشت کرنا پڑا۔




